![قاري محمد حنيف جالندھري](/Original/1394/09/16/IMAGE635851269181904875.jpg)
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سکریٹری مولانا قاری محمد حنیف جالندھری ، مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد رفیع عثمانی، مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا قاضی عبدالرشید، مولانا پیر سیف اللہ خالد نقشبندی اور مولانا قاری احمد میاں تھانوی نے جامعہ اشرفیہ لاہور میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے داعش کو گمراہ کن اور مسلمانوں کیلئے ضرر رساں تنظیم بتایا ۔
قاری محمد حنیف جالندھری نے یہ کہتے ہوئے کہ ہم ضرب عضب سمیت ملک بھر میں اور بالخصوص کراچی میں جاری آپریشنز کی مکمل حمایت کرتے ہیں اور ان کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے کہا: داعش ایک گمراہ تنظیم ہے جو مسلمانوں کا نقصان پہونچا رہی ہے۔
سرزمین پاکستان کے اس معروف سنی عالم دین نے حکومت مدارس کے حوالے سے طے پانے والے معاملات کو جلد پورا کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا: کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف عدل و انصاف کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بلاتفریق بے رحمانہ آپریشن کر کے ملک و قوم کو لوٹنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
انہوں نے وزیراعظم نواز شریف سے لبرل ازم کے بیان کی فوری وضاحت کرنے مطالبہ کیا اور کہا: باہر سے ڈکٹیشن لینے والے اپنے قومی سلامتی کے اداروں کی بات کا برا مناتے ہیں لیکن اپنی گورننس ٹھیک نہیں کرتے۔