
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمن کیتھولک کی مرکزی کمیٹی کے چیئرمین تھامس اسٹرن برگ نے مسلمانوں کو داعش کے مقابل اتحاد کی دعوت دی ۔
انہوں نے مزید کہا: دھشت گرد داعش کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے، عالم اسلام، ان قاتلوں کے خلاف سلمان رشدی جیسا فتوی دے ۔
تھامس اسٹرن برگ نے Zeitun Osnabrueck modern نیوز پیپر سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی جانب اشارہ کیا کہ جرمن کیتھولک کی مرکزی کمیٹی نے ارادہ کیا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ ملکر قتل و غارت گری کے حوالے سے اسلام کے خلاف انجام پانے والی سرگرمیوں کے خلاف کام کرے ۔
انہوں نے مزید کہا: داعش کے نام پر انجام پانے والی سرگرمیوں کا اسلام کے کوئی تعلق نہیں ہے مگر یہ تحریکیں اسلام سے مکمل استفادہ کر رہی ہیں ، اس حوالے سے یہ بات تعجب آور نہیں ہے کہ جب انسان اچھے اور برے تشخیص کھو دے تو ان گروہوں کے پروپگنڈے کے تحت تاثیر قرار پا سکتا ۔
اسٹرن برگ نے مزید کہا: مجھے اس بات کی تشویش لاحق ہے کہ دنیا میں خدا کے نام پر قتل و غارت گری اور جنگ کی ابتداء ہوسکتی ہے ۔
انہوں نے کہا: ان قاتلوں کے خلاف بھی سلمان رشدی جیسا ایک فتوی دیا جانا ضروری ہے ۔