07 December 2015 - 22:16
News ID: 8788
فونت
عرب ممالک میں پاکستان کے سابق سفیر:
رسا نیوز ایجنسی - لبنان، شام ، عمان اور دیگر ممالک میں پاکستان کے سابق سفیر نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ داعش امریکہ اور مغربی ممالک کی متفقہ پیداوار ہے کہا: امریکا اور مغربی ممالک نے اپنا اسلحہ فروخت کرنے کیلئے عرب ممالک کو ایران سے خوفزدہ کیا ۔
امين اللہ رئيساني

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان، شام ، عمان اور دیگر ممالک میں پاکستان کے سابق سفیر امین اللہ رئیسانی نے اپنے ایک بیان میں داعش کو امریکہ اور مغربی ممالک کی متفقہ پیداوار بتاتے ہوئے کہا: امریکا اور مغربی ممالک نے اپنا اسلحہ فروخت کرنے کیلئے عرب ممالک کو ایران سے خوفزدہ کیا ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ پاکستان، چین اور روس ملکر گوادر منصوبے کو کامیاب بنا سکتے ہیں کہا: پاکستان کے قیام سے لیکر اب تک مغرب نے کبھی بھی اس ملک کو کھلے دل سے تسلیم نہیں کیا۔ اگر امریکہ یا دیگر ممالک نے ہمیں سپورٹ کیا بھی ہے، تو اسکے بدلے انہوں نے بہت کچھ لیا بھی ہے۔ جسکا خمیازہ آج تک ہماری قوم بھگت رہی ہے۔


رئیسانی مزید کہا: شروع دن سے ہی ہمیں اپنی پالیسی کو خود مختار ملک کی حیثیت سے تشکیل دینا چاہئے تھا۔ جس میں روس، امریکہ سمیت تمام ممالک کیساتھ برابری کی بنیاد پر تعلقات کو استوار رکھا جاسکتا۔ اور آج پاکستان کو اس بات کا احساس ہوچکا ہے کہ روس اور چین سمیت دیگر ہمسایہ ممالک کیساتھ ہمیں اپنے تعلقات کو بہتر بنانے چاہئے۔


انہوں نے اپنے اردگرد تمام ممالک کو اعتماد میں‌ لیںے پر زور دیا اور کہا: مسلمانوں کو چودہ سو سال قبل بہت سی چیزیں قرآن و حدیث میں بتائی جا چکی ہے۔ داعش، امریکہ و برطانیہ سمیت دیگر مغربی قوتوں کی ہی بنائی ہوئی ہے۔ یہ معاملہ افغانستان سے شروع ہوا، جو بعدازاں لیبیا، عراق اور اب شام تک پہنچ چکا ہے۔ یہی چیز پاکستان میں بھی لانے کی کوشش کی گئی، لیکن الحمدللہ ہماری پاک افواج نے ان کیخلاف بھرپور کارروائی کی۔ اسی لئے میں سمجھتا ہوں کہ اگر سیاسی و عسکری قیادت کی پالیسی دہشت گردوں کیخلاف تسلسل کیساتھ جاری رہی، تو مکمل طور پر ایسے عناصر کا خاتمہ ہوجائے گا۔


رئیسانی نے بیان کیا: عرب ممالک، ایران کی جوھری توانائی سے کافی سہمے ہوئے تھے ، اور یہ خوف امریکا و مغربی ممالک نے اسلحہ فروخت کرنے کے لئے عرب ممالک کے دل میں بیٹھایا تھا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬