01 December 2015 - 22:06
News ID: 8769
فونت
رجب طیب اردغان کی طرف سے پیشکش؛
رسا نیوز ایجنسی ـ روس نے ترک صدر کی جانب سے صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات کی درخواست باضابطہ طور پر مسترد کردی ہے ۔
ولادي مير پوتن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ماسکو میں کریملن پیلس کی طرف سے بیان کیا گیا : پیرس میں موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلق عالمی اجلاس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوغان کی طرف سے صدر ولادی میر پوتن سے ملاقات کی درخواست رد کردی گئی ہے ولادی پوتن نے اس ملاقات کو قبول نہیں کیا ۔ اس ملاقات کی درخواست ترکی کے صدر نے انقرہ ماسکو کشیدگی میں اضافے کے بعد روسی صدر سے  کی تھی ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق شام میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں مصروف ایک روسی طیارے کو مار گرائے جانے کے بعد انقرہ اور ماسکو کے درمیان تعلقات سخت کشیدہ ہو گیا ہے ۔

ترکی حکام نے دعوی کیا ہے کہ اس نے روسی طیارے کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے کے باعث وارننگ دینے کے بعد مار گرایا ہے جب کہ روس نے ترکی کے اس دعوے کو سختی کے ساتھ مسترد کرتے ہوئے اسے غلط ثابت کرنے کے لئے دلائل پیش کرنے کی بات کی ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارگرائے جانے والے روسی طیارے نے ترک فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی تھی ۔

صدر ولادمیر پوتن نے ترکی کی جانب سے روسی طیارہ مار گرائے جانے کو پیٹھ میں خنجر گھوپنے کے مترادف قرار دیا ہے۔

اس حادثہ میں ایک پیلیٹ کو محفوط بچایا جا سکا ہے جب کہ دوسرے کی جان نہیں بچ سکی ۔

واضح رہے کہ ترکی کی طرف سے مارگرایہ کیا یہ روسی جنگی جہاز ترکی کے سرحدی علاقہ پر داعش دہشت گردوں کی طرف سے شام کے تیل کے کنویں سے سیکڑوں تیل سے بھڑے ٹینکر ترکی اسمگل کی جا رہی تھی جس کو اپنا نشانہ بنایا تھا جس کے جواب میں ترکی نے اس جہاز کو مار گرایا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬