06 December 2015 - 21:08
News ID: 8783
فونت
کویت کے امیر ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ کویت کے امیر نے کہا : ہمیں یقین ہے کہ خطے کے پڑوسی ممالک امن و استحکام کو بحال کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔
کويت


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے عرب اخبار القباص اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کو کویت سمیت دیگر خلیج فارس میں موجود عرب ملکوں کے مفادات کا احساس ہو گیا ہے اور وہ علاقائی امن و امان کا محافظ بن گیا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں وضاحت کرتے ہوئے کہا : کویت ایک پرامن ملک ہے اور کبھی بھی دیگر ممالک کے خلاف جرات مندانہ پالیسیوں کے حصول کی کاوشیں نہیں کی ہے ۔

کویت کے امیر نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : ہمیں یقین ہے کہ خطے کے پڑوسی ممالک امن و استحکام کو بحال کرنے کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کے کردار کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔

انہوں نے خطے میں ایران کے پر امن کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ایران کی طرف سے خطے کا کردار اور پڑوسی ممالک کے ساتھ رشتہ قابل تحسین ہے یہ ہی وجہ ہے کہ ہم موجودہ صورتحال کے بارے میں پر اعتماد ہیں ۔

گذشتہ روز کویت نے خلیج فارس کے علاقے جو کہ کئی سالوں سے طالبان، القاعدہ اور داعش جیسے انتہا پسند گروہوں کی سرگرمیوں سے نامحفوظ رہا اس کے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬