رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیجیریا آرمی نے سو سے زائد شیعہ لوگوں کو شہید کر دیا جس میں کئی بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔
موصولہ خبر کے مطابق آرمی نے نیجیریہ کے شیعہ رہنما کے گھر کو گھیر رکھا ہے اور اس گھر میں علاقے کی شیعہ خواتین و بچے میں آرمی کے محاصرہ میں ہیں ۔
نیجریہ کی آرمی کی طرف سے حملے میں شیعہ تحریک (اسلامک مومنٹ آف نائجیریہ) کے رہنما شیخ محمد محمود جو کہ شیخ ابراہیم زکزکی کے بعد دوسرے نمبر کے رہنما تھے شہید ہو گئے ہیں ۔
اس حملہ میں جہاں سو سے بھی زیادہ شیعوں کے شہید ہونے کی خبر ہے اس میں اس تحریک کے ترجمان عثمان ابراہیم بھی شہید ہو چکے ہیں ۔
بعض میڈیہ نے شیخ ابراہیم زکزکی جو کہ وہاں کے شیعوں کے رہبر ہیں، ان کو جھڑپوں کے بعد گرفتار کیا جا نے کی خبر بیان کی ہے ۔
واضح رہے نیجریہ میں شیعوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے کی وجہ سے اور مسلمانوں کی طرف سے آمریکا و اسرائیل مخالفت کے نتیجہ میں ان سامراجی ممالک نے بوکوحرام دہشت گرد تنظیم کے ذریعہ اس ملک میں مسلمانوں کے درمیان تنازعہ و قتل و غارت گری شروع کر دی ہے اور اب تو اس ملک کی آرمی بھی دہشت گردی پر اتر آئی ہے ۔