رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، سرزمین ایران کے مشھور و معروف عالم دین حضرت ایت الله محمد علی علوی گرگانی نے مهدوی کمیٹی کے اراکین سے ملاقات میں سوره اسراء81 ویں آیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: ہمیں امام زمانہ (عج) کی خدمت پر فخر ہے ، فقط اپ کا سپاھی کہلانا کافی نہیں ہے بلکہ عمل میں ثابت کرنا ضروری ہے ۔
انہوں نے ماہ ربیع الاول کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: یہ ماہ ، رسالت و ولایت کا سنگم ہے ، ان دونوں کا ایک دوسرے کے ساتھ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ دونوں ایک دوسرے سے جدا نہیں ہوسکتے ۔
حضرت آیت الله علوی گرگانی نے مھدویت کے جھوٹے دعویداروں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: یہ افراد اپنے منافع کی تکمیل کے لئے مھدویت کا جھوٹا دعوی کرتے ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: معاشرے کو اس بات سے آگاہ کیا جائے کہ جب امام زمانہ(عج) آئیں گے تو کس طرح باطل صفحہ ھستی سے مٹ جائے گا اور عدل و انصاف کا دور و دورہ ہوگا ، ان باتوں سے لوگوں کو آشنا کرنا جھوٹے دعویدار کو وجود میں آنے سے روکنے کا سبب ہوگا ۔