رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کرم ایجنسی کے مرکزی سینٹر پارا چنارکے عید گاہ بازارمیں دہشت گردوں کی طرف سے دھماکہ جس میں دسیوں افراد کے جان بحق و
زخمی ہونے کی خنر ہے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکہ اس وقت ہوا جب خریداری میں مصروف لوگوں کی بھیڑ بہت زیادہ ہوا کرتی ہے ، اس حادثہ میں ہوئے زخمی لوگوں کو مقامی افراد نے خود اپنی مدد کے زریعہ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا جہاں ان کی طبی امداد میں ڈاکٹر لگے ہوئے ہیں ۔
اسپتال انتظامیہ نے اس حادثہ میں ۱۵ افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ 50 سے زائد زخمیوں کو طبی امداد پہنچائی جارہی ہے۔ جن میں سے 10 کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں ۔
اس حادثہ کے بعد پاک فوج اور کرم ایجنسی میں تعینات دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جب کہ مقامی افراد نے جائے وقوعہ کے قریب سے ۲ مشکوک افراد کو پکڑ کر سیکیورٹی حکام کے حوالے کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ اس علاقہ میں کئی برسوں سے دہشت گرد و تکفری تنظیم بے گناہ مسلمانوں کو قتل و غارت کرنے کا بازار گرم کر رکھا ہے لیکن حکومت ابھی تک اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے ۔