رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے فوج کی طرف سے مسلمانوں پر نائیجیریا میں حالیہ تشدد اور افسوسناک واقعات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے نائیجیریا کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس ملک میں بسنے والے مسلمانوں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق محمد جواد ظریف نے اپنے نائیجیریائی ہم منصب جیفری اونی کے ساتہ ایک ٹیلی فونک گفت وگو میں نائیجیریہ میں ہوئے اس درد ناک حادثہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مسلمانوں کے تحفظ کی تاکید کی ۔
ایران کے وزیر خارجہ نے گزشته دنوں نائیجیریا کے شهر زاریا کی مسجد کے سامنے ایک افسوسناک تشدد کے واقعے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مسلمانوں پر گہرے دکھ اور رنج کا اظهار کیا ۔
ایران اور نائیجیریا کے درمیان اچهے تعلقات پر زور دیتے هوئے انہوں نے زاریا شهر میں مسلمانوں کے ایک گروه کے خلاف کاروائی اور افسوسناک واقعه رونما ہونے پر اپنی شدید تشویش کا اظهار کیا ۔
محمد جواد ظریف نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ہم امید کرتے ہیں کہ نائیجیریا کی حکومت تشدد روکنے اور مسلمانوں کی جان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے موثر اقدامات کرے گی ۔