19 December 2015 - 10:37
News ID: 8833
فونت
رسا نیوز ایجنسی - نائیجیرین فوج کے ہاتھوں نائیجیریا کی اقلیت کے قتل عام کے خلاف اسلامی جمھوریہ ایران کی عوام نے اعلی پیمانے پر مظاھرے کئے ۔
 مظاہرہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیرین فوج کے ہاتھوں نائیجیریا کی اقلیتی جماعت شیعوں مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف اسلامی جمھوریہ ایران کی عوام نے تمام جھوٹے اور بڑے شھروں میں مظاھرے کئے ۔


اس رپورٹ کے مطابق، تہران سمیت ایران کے تمام صوبائی دارالحکومتوں اور چھوٹے بڑے شہروں میں لوگوں نے نماز جمعہ کے بعدجلوس نکالے اور نائیجیریا میں فوج کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام کی بنسبت نفرت کا اظھار کیا ۔


مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں نائیجیریا کے شیعہ رہنما آیت اللہ ابراہیم الزکزکی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔


مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نائیجیر کی فوج کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف نعرے درج تھے ۔


مظاہرین امریکہ ، صیہونی حکومت اور تکفیری دہشت گرد گروہوں کی حمایت کرنے والے ملکوں کے خلاف بھی نعرے لگار ہے تھے۔


مظاہرین نے نائیجیریا کی فوج کے اس اقدام کو وحشیانہ اور انسانیت کے خلاف جرم قرار دیتے ہوئے کہا : نائیجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی انتہائی شرمناک ہے ۔


انہوں نےعالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ نائیجیریا میں فوج کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کے قتل عام پر اپنی خاموشی توڑیں اور اس واقعے کی تحقیقات کر کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دلوائیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬