17 December 2015 - 11:43
News ID: 8829
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : سقوط ڈھاکہ پاکستان قومی تاریخ کا المیہ ہے لیکن اب تک اس کے حقائق منظر عام نہیں لائے جاسکے اور نہ ہی ذمہ داروں کو سزاؤں سے دو چا ر کیا گیا ۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان

 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے نائجیریا فوج کا شیعہ رہنما شیخ زکزاکی پرآمرانہ و ظالمانہ تشدد کر کے انتہائی زخمی حالت میں بلاجواز گرفتار کرنے اور سینکڑوں شیعہ عوام کے قتل عام پروگہرے دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : بین الاقوامی ادارے نائجیرمیں ظلم روکنے سمیت شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کی رہائی کیلئے کر دار ادا کریں، اور نائجیریا میں فوج کی جانب سے بے گناہ عوام کے قتل و غارت و تشدد کو رکوانے کیلئے پاکستانی صدر اور وزیر اعظم اپنا سفارتی کردار ادا کریں ۔


قائد ملت جعفریہ پاکستان
نے تاکید کرتے ہوئے کہا : نائجیریا میں انسانیت کے بے رحمانہ قتل و آمرانہ تشدد پر بین الاقوامی اداروں، یو این او، او آئی سی سمیت تمام عالمی طاقتوں کی خاموشی افسوس ناک ہے۔ بین الاقوامی ادارے فی الفور شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کو نائجیریا فوج سے رہا کرانے میں اپنا مثبت کر دار ادا کریں۔

انہوں نے کہا : نائجیریا فوج کی جانب سے شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کے گھر کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنانے اور مسمار کرنے سمیت سینکڑوں لوگوں کو شہید کر کے انکی لاشیں ٹرکوں میں ڈال کر جائے وقوعہ سے کہیں اور منتقل کردینا انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے پاکستانی صدر اور وزیر اعظم سے کہا ہے کہ نائجیریا میں فوج کے ہاتھوں بے گناہ عوام کے قتل و غارت و تشدد کو رکوانے سمیت شیعہ رہنما شیخ زکزاکی کی رہائی کیلئے وہ اپنا مثبت سفارتی کردار ادا کریں ۔

انہوں نے بیان کیا : سقوط ڈھاکہ پاکستان کی قومی تاریخ کا المیہ ہے لیکن یہ ستم ظریفی ہے کہ اب تک اس کے حقائق منظر عام نہیں لائے جاسکے اور نہ ہی اس کے ذمہ داروں کو کڑی سزاؤں سے دوچار کیا گیا۔

حجت الاسلام ساجد علی نقوی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : اس وقت بھی وطن عزیز تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور تمام محب وطن حلقوں کے لئے ضروری ہے کہ موجودہ حالات میں 1971 کی غلطیوں کو دہرانے سے سختی سے اجتناب کیا جائے اور باہم متحدہوکر پاکستان دشمن قوتوں کا داخلی اور خارجی محاذ پر مقابلہ کیا جائے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬