08 December 2015 - 22:01
News ID: 8795
فونت
شیعہ وقف بورڈ کے خلاف لکھنو میں ہوا مظاہرہ
رسا نیوز ایجنسی ـ لکھنو کے ویکٹوریہ اسٹریٹ علاقہ میں مشہور امام بارگاہ غفرآن مآب میں سیکڑوں کی تعداد میں مومنوں نے شیعہ وقف بورڈ کی اس شرمناک حرکت کے خلاف مظاہرہ کیا ۔
مظاہرہ


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے صوبہ اترپردیش کے دار الحکومت لکھنو میں صوبائی شیعہ وقف پورڈ کی طرف سے ہندوستان کے مشہور و معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام مولانا سید کلب عابد مرحوم طاب ثراہ پر وقف کی جائداد میں دھاندھلی کا الزام لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے شیعہ کے ساتھ ساتھ تمام مسلمانوں اور غیر مسلمانوں نے بھی شیعہ سینٹرل بورڈ کی طرف سے اس غلط الزام اور مرحوم کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے ۔ 

 لکھنو کے ویکٹوریہ اسٹریٹ علاقہ میں مشہور امام بارگاہ غفرآن مآب میں سیکڑوں کی تعداد میں مومنوں نے شیعہ وقف بورڈ کی اس شرمناک حرکت کے خلاف مظاہرہ کیا اور اس وقف بورڈ کے خلاف نعرہ لگائے اور حجت الاسلام مولانا سید کلب عابد مرحوم طاب ثراہ پر لگائے گئے غلط الزام کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔

وقف بورڈ کے خلاف احتجاج کی سربراہی کر رہے کلکتہ کے امام جمعہ حجت الاسلام مولانا سید اطہر عباس نے کہا : بہت ہی شرم کی بات ہے کہ شیعہ وقف بورڈ میں بیٹھے بعض ناکارہ لوگ ایک وزیر کے اشارہ پر ہندوستان کے مشہور و معروف شیعہ عالم دین حجت الاسلام مولانا سید کلب عابد مرحوم طاب ثراہ پر شرمناک الزام لگا رہے ہیں ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ہندوستان کے ہر مذہب کے ماننے والے حجت الاسلام مولانا سید کلب عابد مرحوم طاب ثراہ کی عزت و احترام کرتے ہیں جن پر اس طرح کا الزام لگانے سے ہر مذہب کے ماننے والوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے ۔

حجت الاسلام مولانا سید اطہر عباس نے اترپردیش حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے : حکومت کو چاہیئے کہ وقف بورڈ میں  بیٹھے کرپٹ لوگوں کو برخواست کرے اور مسلمانوں سے معافی مانگے ، اور اگر اترپردیش حکومت نے اس سلسلہ میں اقدام نہیں کیا تو بہت جلد وہ مسلمانوں کے سخت رد عمل کا سامنا کرنے کو تیار ہو جائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬