26 November 2015 - 14:37
News ID: 8752
فونت
لیاقت بلوچ :
رسا نیوز ایجنسی ـ ملی یکجہتی کونسل اور جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا : سانحہ جہلم پاکستان اور مسلمانوں کے لیے نیک شگون نہیں ۔
ملي يکجہتي کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل اور جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے سانحہ جہلم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا : سانحہ جہلم ایک المناک واقعہ ہے ۔

ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹریٹ سے بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا : جہلم میں فیکٹری جلائے جانے کا واقعہ بہت خطرناک ہے۔ فرانس کے واقعے پر یورپ اور باقی دنیا میں جو صورت حال پیدا ہو گئی ہے اس کے تناظر میں یہ واقعہ پاکستان اور مسلمانوں کے لیے نیک شگون نہیں ہے۔

لیاقت بلوچ نے تاکید کرتے ہوئے کہا : حکومت اور انتظامیہ قوم کے سامنے جواب دہ ہے کہ ایسے سانحات کیوں اور کیسے رونما ہوتے ہیں۔ اس سلسلے میں پولیس کی نااہلی اور غیر ذمہ داری کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے بیان کیا : ذمہ داروں کا تعین کرنا اور انھیں قرار واقعی سزا دینا ضروری ہے۔ آئین پاکستان اور اسلامی احکام کے مطابق پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق محفوظ ہیں اور ان کی حفاظت کرنا مسلم اکثریت کی ذمہ داری ہے۔

لیاقت بلوچ نے وضاحت کی : اشتعال میں آکر کسی کے املاک کو جلانا لاقانونیت کے سوا کچھ نہیں۔ حکومت کو چاہیے مذکورہ واقعہ کی مکمل تحقیقات کرے۔ اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وہ قابل مذمت ہے۔ قانون توڑنے والے کے خلاف قانون ہی کو متحرک ہونا چاہیے۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬