22 November 2015 - 12:18
News ID: 8723
فونت
ملی یکجہتی کونسل پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی راہنمائوں نے کہا : پاکستان کو لبرل بنانے کا وزیراعظم کا اعلان ناقابل قبول ہے ، پاکستان کی اسلامی نظریاتی اساس کے تحفظ کے لیے ہم ہر قربانی کے لیے تیار ہیں ۔
ملي يکجہتي کونسل پاکستان کا اجلاس


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی راہنما صاحبزادہ ابوالخیرزبیر، حجت الاسلام ساجد علی نقوی اور لیاقت بلوچ نے آل پارٹیز کانفرنس میں ایک مشترکہ بیان میں تاکید کی : پاکستان کو لبرل بنانے کا وزیراعظم کا اعلان ناقابل قبول ہے۔ پاکستان کلمہ طیبہ کے نظام کے لیے معرض وجود میں آیا تھا اسے سیکولر بنانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہا : ملک کا نظام عالمی صہیونی سودی نظام کی گرفت میں ہے۔ اسے آزاد کروائے بغیر پاکستان ایک حقیقی آزاد مملکت میں تبدیل نہیں ہوسکتا۔

ملی یکجہتی کونسل میں بیان کیا گیا : حکمران عالمی استعماری اداروں سے قرض لے کر ایسے نمائشی اقدامات کررہے ہیں جن کے نتیجے میں پاکستان مزید استعماری شکنجوں میں جکڑا چلا جارہا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : پاکستان کی اسلامی نظریاتی اساس کے تحفظ کے لیے ہم ہر طرح کی قربانی کے لیے تیار ہیں۔

ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹریٹ کے ترجمان نے بیان کیا : 21نومبربروز ہفتہ اسلام آباد میں کونسل کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں ملک بھر کی دینی سیاسی قوتوں کے قائدین اکٹھے ہورہے ہیں جس میں ملک کی نظریاتی اساس کے تحفظ کے لیے بھرپور لائحہ عمل تیار کیا جائے گا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬