‫‫کیٹیگری‬ :
23 November 2015 - 14:04
News ID: 8733
فونت
ایرانی مسؤلین کو آیت الله علوی گرگانی کی نصیحتیں:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله علوی گرگانی نے ایرانی مسؤلین کو اپنے مقام و منصب سے سوء استفادہ کرنے سے پرھیز کرنے کی تاکید کی اور کہا: ثقافتی ، سماجی اور دیگر تمام مناصب اور عھدے پر عدل و انصاف سے کام لیں ۔
آيت ‌الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله علوی گرگانی آج ظھر سے پہلے قم پلیس کے جوانوں سے ملاقات میں سوره نساء کی 135 ویں آیت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: قرآن کریم میں خداوند متعال نے جہاں بھی کسی چیز کی یاد دہانی کرائی ہے وہ خاص اھمیت کا حامل ہے ، کیوں کہ خداوند متعال نے قرآن کریم میں اہم مسائل کو بیان کیا ہے ۔


حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد نے مزید کہا: ثقافتی ، سماجی اور دیگر تمام مناصب اور عھدے پر عدل و انصاف سے کام لیں ۔


انہوں نے امام علی(ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام علی(ع) نے بیان کیا ہے کہ نادان انسان یا تیز چلتا ہے یا سست ، کیوں کہ اپنے حدود اور دائرے کو نہیں پہچانتا ، مگر قرآن کریم نے بیان کیا ہے کہ تم اھل وسط ہو ، لھذا ہمیں اپنی زندگی کے تمام گوشے میں چاہے وہ ذاتی ہوں یا سماجی عدالت کی مراعات کرنی چاہئے ۔  


حضرت آیت الله علوی گرگانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ خداوند متعال عدل و انصاف کی حمایت کرتا ہے کہا: اگر آپ نے احساس کیا کہ حق کسی کے ساتھ  تو اس کا ساتھ  دیں اور ھرگز اپنے منصب سے سوء استفادہ نہ کریں ، خداوند متعال نے یہ منصب آپ کو اس لئے دیا ہے کہ اس کی راہ میں استفادہ کریں ۔ 


انہوں نے مزید کہا: قرآن کریم نے بیان کیا ہے کہ انسان کی فطرت کچھ ایسی ہے کہ اگر طاقتور ہوجائے تو سرکش ہوجائے گا، یہ بہت زیادہ سننے میں آیا ہے کہ بعض افراد جب کسی مقام تک پہونچ جاتے ہیں تو سلام کا جواب بھی نہیں دیتے ۔


حوزہ علمیہ قم کے معروف استاد نے بیان کیا: امام معصوم(ع) نے بیان کیا کہ قدرت ، انسان کو مست کردیتی ہے لھذا اسلام میں نفس کو کنڑول کرنے کی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے کیوں کہ اگر انسان اپنے نفس کو کنٹرول نہ کرے گا تو زمین گیر ہوجائے گا، جیسا کہ حضرت یوسف(ع) نے فرمایا کہ ہم اپنے نفس کو کنٹرول نہیں کرسکتے مگر یہ خدا کی مدد شامل حال ہو ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬