‫‫کیٹیگری‬ :
23 November 2015 - 13:18
News ID: 8732
فونت
مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے ذمہ دار :
رسا نیوز ایجنسی - مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے ذمہ دار حجت الاسلام گلزار احمد جعفری نے اپنے ایک بیان میں زوار امام حسین علیہ السلام سے سرکاری اہلکاروں کی وصولی پر سخت رد عمل کا اظھار کیا ۔
حجت الاسلام گلزار احمد جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے ذمہ دار حجت الاسلام گلزار احمد جعفری اپنے راکین کے ساتھ ہونے والی ھنگامی میٹنگ میں کہا: زائرین کربلا سے سرکاری اہلکاروں کی وصولی انتہائی شرمناک عمل ہے ۔


انہوں نے یہ بتاتے ہوئے کہ پاکستان سے ایران آنے والے زائرین کو ستانا اور لوٹ مار کرنا سرکاری کارندوں کا معمول بن چکا ہے، کانوائے کو رشوت بٹورنے کے لئے ایک ہتھکنڈے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے کہا: ٹرانسپورٹر حضرات سواریوں سے چندہ اکٹھا کرکے سرکاری چوکیوں پر رشوت جمع کراتے ہیں ۔


حجت الاسلام جعفری نے گذشتہ روز پاکستان سے قم پہنچنے والے زائرین کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: قدم قدم پر زائرین کو رشوت لینے کے لئے ہراساں کیا جاتا ہے اور کہیں پر کوئی پرسانِ حال نہیں ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ اب تو پاکستان آرمی کے جوان بھی پولیس کی طرح رشوت کی دوڑ میں شامل ہوگئے ہیں کہا: صدر پاکستان، چیف آف آرمی اسٹاف اور وزیراعظم سمیت تمام اعلٰی حکام کو فوری طور پر صورتحال کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے گا اور حکام سے مطالبہ کیا جائے گا کہ فوری طور پر زائرین کو پریشان کرنے والے اور رشوت خور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔


واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم قم کی ایکشن کمیٹی نے زائرین کے بیانات کو قلمبند اور دیگر شواہد کو جمع کرکے بین الاقوامی اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف رجوع کرنے کے پروگرام پر عملدارآمد شروع کردیا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬