18 November 2015 - 17:09
News ID: 8714
فونت
آیت الله بشیر نجفی:
رسا نیوز ایجنسی – مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله بشیر نجفی نے قومی اتحاد و یکجہتی کی تاکید کی اور کہا: قبائلی اور قومی اختلافات حرام ہیں ۔
آيت الله بشير نجفي

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید نجف اشرف میں سے آیت الله بشیر نجفی نے آج اپنے دفتر میں عراقی ترکمنوں سے ملاقات و گفتگو کی ۔


حضرت آیت الله نجفی نے اس ملاقات میں عراق کے حالیہ سیاسی اور سیکورٹی مسائل پر تبصرہ کرتے ہوئے ترکمن نشین علاقے طوزخورماتو کی حالیہ مڈبھیڑ کا تجزیہ کیا ۔


انہوں نے واضح طور پر کہا: شیعہ مذھب کے ماننے والے اھل بیت علیہم السلام اور حقیقی اسلام کی پیروی میں ہمیشہ دباو کا شکار رہے ہیں ۔


 اس مرجع تقلید نے یاد دہانی کی: عراق ان دنوں بہت ساری مشکلات و خطرات سے روبرو ہے ، ان مسائل سے نجات کا واحد راستہ شخصی و ذاتی مفادات پر عمومی مفادات کو مقدم کرنا ہے ، ملکی مفادات ، ذاتی اور قبائلی مفادات پر مقدم ہیں ۔


انہوں نے مزید کہا: عراقی ترکمنوں نے دین ، مقدسات اور اس ملک کے حق میں بہت سارے شھید دئے ہیں ۔


حضرت آیت الله نجفی نے عراقیوں سے درخواست کی کہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ شھروں میں امن و امان کا ماحول قائم رکھیں اور مشترکہ دشمن یعنی داعش و دیگر دھشت گرد تنظیموں سے مقابلہ کریں ۔


انہوں نے کہا: قبائلی اور قومی اختلافات کی آگ کو شعلہ ور کرنا حرام ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬