رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیدائے لبنان کے امام جمعہ آیت الله عفیف نابلسی نے اس ھفتہ نماز جمعہ کے خطبے میں جو حضرت زهرا(س) کمپلیکس میں سیکڑوں نماز گزاروں کی شرکت میں منعقد ہوا پیرس حملے کی شدید مذمت کی اور کہا: اس بلاسٹ نے علاقے حالات مزید بدتر کردئے ۔
انہوں نے مزید کہا: جب مغربی ممالک کو داعش کی حمایت کے سلسلے میں غلطی کا احساس ہوا تو انہیں، تکفیری گروہوں کے مقابل اتحاد کی سوجھی جب کہ یہ کل تک انہیں افراد کی پیسے اور اسلحے سے مدد کرتے رہے تھے ، اور انہیں کی حمایت نے شام و لبنان کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ۔
اس لبنانی عالم دین نے واضح طور پر کہا: داعش مغربی سازش ، سعودی پیسے اور ترکی کے اسلحہ کی پیداوار ہے تاکہ علاقہ کے ممالک کو ٹکڑوں میں تقسیم کیا جاسکے ۔
آیت الله نابلسی نے کہا: دھشت گردی کوئی ایسی چیز نہیں ہے جو خود بخود وجود میں آجائے ، دھشت گردوں کی حمایت کرنے والے ممالک خود آج مشکلات سے روبرو ہیں ۔
انہوں نے آخر میں کہا: مغربی ممالک نے اپنی چالبازی کے ذریعہ عوام کی نگاہ سے حقائق دور رکھے اور شام و عراق میں دھشت گردی حمایت کی ان ممالک کو بحران کا شکار کیا ۔