15 November 2015 - 12:54
News ID: 8700
فونت
حجت الاسلام سید علی فضل الله:
رسا نیوز ایجنسی – سرزمین لبنان کے شیعہ عالم دین حجت الاسلام سید علی فضل الله نے پیرس حملے کی شدید مذمت کی اور کہا: تکفیریوں سے مقابلے کا بہترین راستہ ان امداد بند کرنا ہے ۔
حجت الاسلام سيد علي فضل الله


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے دار الحکومت بیروت کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله نے پیرس حملے کی شدید مذمت کی اور کہا: اس طرح کے اقدامات دین و اخلاق و انسانیت کے دائرہ سے باہرہیں ۔


انہوں نے تمام حکومتوں اور سیاسی طاقتوں کو دھشت گردی سے مقابلے کے دعوت دی اور کہا: دھشت گرد تکفیریوں کا طرز عمل ھرگز قابل قبول نہیں ہے ۔


سرزمین لبنان کے اس شیعہ عالم دین نے تاکید کی : تکفیری دھشت گردوں نے جس جنایت گر سیاست کا انتخاب کیا ہے وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکتے ، ان اقدامات کا نتیجہ بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں غلطاں کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں ۔


بیروت کے امام جمعہ نے واضح طور پر کہا: تکفیریوں سے مقابلہ کسی خاص سیاسی طور و طریقہ کا محتاج نہیں ہے بلکہ اس کا سیدھا سا راستہ یہ ہے کہ ان امداد بند کردی جائے اور اس طرح ان کی حیات کا خاتمہ ہوجائے گا ۔


انہوں نے آخر میں یاد دہانی کی: علمائے کرام اور مراجع عظام اپنے اثر و کلام کے ذریعہ سچے اسلام کو لوگوں تک پہونچائیں اور لوگوں کو شدت پسندی سے دور کریں ۔ 


 واضح رہے کہ گذشتہ روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بم بلاسٹ ہوا جس میں سیکڑوں لوگ جاں بحق اور زخمی ہوگئے ، دھشت گرد گروہ داعش نے اس بلاسٹ کی ذ٘مہ داری قبول کی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬