12 November 2015 - 08:41
News ID: 8686
فونت
حجت الاسلام احمد اقبال رضوی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری امورتربیت نے کہا : قیام پاکستان میں تمام مکاتب فکر نے انہی قائدین کی رہنمائی میں ایک امت بن کر جدو جہد کی اور وطن عزیز کی آزادی کو ممکن بنایا، آج ہمیں پھر سے اسی جذبے اور ولوالےکی ضرورت ہے ۔
حجت الاسلام احمد اقبال رضوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری امورتربیت حجت الاسلام احمد اقبال رضوی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں حکیم امت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا : حکیم امت علامہ اقبال کے افکار و نظریات پر عمل پیرا ہو کر ہی ملک و قوم کو درپیش مشکلات پر قابو پایاجا سکتا ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : ہم نے اقبال کے "خودی" کے درس کو بھلا کر اغیار پر بھروسہ کر کے اپنے لئے اور قوم کے لئے مسائل پیدا کیے، اقبال کے پاکستان میں انتہا پسندوں اور فرقہ پرستوں کے لئے کوئی جگہ نہیں، قیام پاکستان کے لئے امت نے وحدت و اخوت کے ساتھ جدو جہد کیا تھا، آج ہمیں پھر سے اسی راہ کو اپنانے کی ضروت ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکریٹری امورتربیت نے کہا : بدقسمتی سے ہمارے حکمران اقبال اور قائد کے افکار و نظریات سے کوسوں دور ہیں، اگر آج بھی ہم حکیم امت کے افکار پر عمل پیرا ہوں تو وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ایشیا میں لیڈنگ رول ادا کرے، معاشرے سے عدم براداشت انتہاپسندی، فرقہ واریت کے خاتمے کا واحد حل علامہ اقبال کے نظریات پر عمل پیرا ہونا ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : قیام پاکستان میں تمام مکاتب فکر نے انہی قائدین کی رہنمائی میں ایک امت بن کر جدو جہد کی اور وطن عزیز کی آزادی کو ممکن بنایا، آج ہمیں پھر سے اسی جذبے اور ولوالےکی ضرورت ہے، دشمن ہمیں مختلف گروہ اور فرقوں میں تقسیم کر کے ملکی سالمیت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے، آج ہمیں قومیت، لسانیت اور فرقوں میں تقسیم کر کے لڑایا جارہا ہے، ایک مخصوص سوچ کو جسے پوری دنیا کے مہذب قومیں درد کرتی ہیں اسے ہمارے اوپر مسلط کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

حجت الاسلام احمد اقبال  نے بیان کیا : ہمارے تعلیمی نصاب میں حکیم امت علامہ اقبال اور قائد اعظم کے افکار و نظریات کو وہ مقام نہیں دیا جارہا جس کے وہ حقدار ہیں، زندہ قومیں ہمیشہ اپنے رہبروقائدین کے افکار کو فراموش نہیں کرتیں، اب بھی وقت ہے کہ ہم ہوش کے ناخن لیں اور پاکستان کے حقیقی نظریہ پر عمل کر کے ایک قوم بن کر دشمن کے عزائم کو خاک میں ملا دیں، تاکہ بانیان پاکستان کے اصل مقاصد اور ہدف کو حاصل کرسکے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬