‫‫کیٹیگری‬ :
19 November 2015 - 17:27
News ID: 8717
فونت
حجت الاسلام مختار امامی :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرلنے کہا : موجودہ پیپلز پارٹی اور ماضی کی پیپلز پارٹی میں بہت فرق ہے ۔
حجت الاسلام مختار امامي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام مختارامامی نے وحدت ہاوس سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا : سندھ حکومت عوا م کی جان ومال کے تحفظ میں یکسر ناکام نظرآتی ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : سانحہ جیکب آباد اور شکارپور کے شہداء کے ورثاء قاتلوں کے گرفتاری اور مطالبات کی منظوری کے لیئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ۔

حجت الاسلام مختارامامی نے تاکید کی : مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ ورثان شہداءجیکب آباد کے لانگ مارچ کی مکمل حمایت اور تائید کرتی ہے، مظلوموں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے ۔

انہوں نے کہا : پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کے حال پر رحم نہیں کھا رہی، موجودہ پیپلز پارٹی اور ماضی کی پیپلز پارٹی میں بہت فرق ہے، ماضی میں پیپلز پارٹی پارٹی عوام دوست اقدامات کی بدولت ہر دل میں مقام رکھتی تھی لیکن موجودہ قیادت کےعوام کش اقدامات نے پیپلز پارٹی کی مقبولیت کو ٹھیس پہنچائی ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل نے بیان کیا : شکارپورسانحہ کو ایک برس ہونے کو ہے وارثان شہداء کے دہشتگرد مراکز کے خلاف فوجی آپریشن کے مطالبے پر اب تک عمل درآمد نہیں ہوا، جیکب آباد میں جلوس عزا کو نشانہ بنایا گیا ایک بھی قاتل گرفتار نہ ہوا، سندھ کے عوام عدم تحفظ کا شکار ہیں ، جن کی جان ومال کے تحفظ کی ذمہ داری حکمرانوں کے کاندھوں پر عائد ہوتی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬