14 November 2015 - 15:18
News ID: 8691
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر نے کہا : ہم کردار سیدہ زینب سلام اللہ علیہا اپناتے ہوئے طالبات کی ذہنی و فکری تربیت کریں گے ۔
سيدہ سدرہ نقوي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا : جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان ایک ایسی تنظیم ہے جو طالبات کی ذہنی و فکری تربیت کے لئے بنائی گئی ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : طالبات ملک کی ترقی و سالمیت کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں ، اور ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں ۔

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : سیرت جناب زینب سلام اللہ علیہا ہمارا قیمتی اثاثہ ہے اوراسی کردار کو اپناتے ہوئے ہم طالبات کی فکری صلاحیتوں کو بڑھانا چاہتے ہیں۔

سیدہ سدرہ نقوی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : ہم ملک بھر کے مختلف اضلاع کے دورہ جات کر رہے ہیں اور وہاں طالبات کے لئے محافل منعقد کر رہے ہیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬