14 November 2015 - 17:23
News ID: 8694
فونت
تقریب مذاہب اسلامی عالمی کونسل کے جنرل سیکریٹری نے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ تقریب مذاہب اسلامی عالمی کونسل کے جنرل سیکریٹری نے سعودی عرب کے بادشاہ کو کچھ روز پہلے لکھے گئے خط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس خط میں سعودی عرب کے بادشاہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ شیخ نمر کی پھانسی کی سزا پر عمل در آمد سے اجتناب کرے ۔
آيت الله محسن اراکي


تقریب مذاہب اسلامی عالمی کونسل کے جنرل سیکریٹری آیت الله محسن اراکی نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفت و گو میں بیان کیا : آیت اللہ شیخ نمر کی پھانسی کی سزا پر عمل در آمد سعودی عرب کے لوگوں کے اکثریت کے احساسات کو تحریک کرنے کا سبب ہوگا کیونکہ سعودی عرب میں کئی لاکھ لوگ زندگی بسر کرتے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : آیت اللہ شیخ نمر کو پھانسی دئے جانے پر اس ملک کے شیعہ عوام کو کنٹرول کرنا نا ممکن ہو جائے گا اور سعودی عرب اور خطے کی ممالک کے لئے مشکلات کا سبب ہوگا کیونکہ خیلج فارس کے نزدیکی ممالک بھی تاثیر گزار ہیں ، یہ اقدام سعودی عرب اور خلیج فارس کے نزدیکی ممالک کے لئے بہت نقصان دہ ہے ۔

تقریب مذاہب اسلامی عالمی کونسل کے جنرل سیکریٹری نے سعودی عرب کے بادشاہ کو لکھے گئے خط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اظہار کیا : اس خط میں سعودی عرب کے بادشاہ سے مطالبہ کیا گیا ہے شیخ نمر کی پھانسی کی سزا کے عمل سے اجتناب کرے کیونکہ یہ خطے کے ممالک کے مفاد میں نہیں ہے اور اس کا دھواں سعودی عرب کے آنکھوں تک پہوچے گا ۔

آیت الله اراکی نے وضاحت کی : بہر حال سعودی عرب ملک میں خانہ خدا اور پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا مزار ہے ، سعودی عرب ملک کو چاہیئے کہ مسلمانوں کے درمیان اتحاد و یکجہتی کے سلسلہ میں عمل کرے ورنہ اس کے علاوہ ان لوگوں کے لئے مشکلات کا سبب ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬