22 November 2015 - 11:46
News ID: 8722
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ سابق صدر منصور ہادی کے مسلح دہشت گردوں کی پیش قدمی کو ناکام بنادیا ۔
يمن


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور اس کے متحدین کی طرف سے مسلسل یمنی مظلوم عوام پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور کسی بھی انسانی حقوق کے ادارے و ممالک اس حارحیت کے خلاف کسی بھی طرح کا اقدام کرنے کی ہمت نہیں کر رہے ہیں ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق عربی سامرجی نوکروں کے لڑاکا طیاروں نے جارحیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے، یمن کے صوبہ صعدہ کے شہر مجز کے رہائشی مکانات پر بمباری کی ہے۔ جس کی وجہ سے دسیوں عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے۔
اسی طرح ان جارحین کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ عمران کے شہر سفیان کے ایک گاؤں پر بھی حملہ کیا ہے جس میں خاتون کی شہادت کے ساتھ تین اور افراد زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب اپنے ملک و آزادی و حق کا دفاع کرتے ہوئے یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے صوبہ تعز میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ سابق صدر منصور ہادی کے مسلح دہشت گردوں کی پیش قدمی کو ناکام بنادیا جبکہ صوبہ مآرب کے شہر بیحان کو سعودی عرب کے ایجنٹوں سے پاک کردیا۔

یمنی عوام کے دفاعی کارنامہ میں سعودی عرب کے زیر سرپستی دہشت گردی کرنے میں مشغول متعدد مسلح دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن کی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے سرحدی صوبے جیزان میں واقع قرما نامی فوجی اڈے پر تین میزائل داغے جس کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

یمنی مظلوم عوام کی طرف سے اس دفاعی کارنامہ میں جارحین کو شدید نقصان تو ہو رہا ہے مگر جان تو دونوں طرف سے کلمہ پڑھنے والے اور نماز ادا کرنے والوں کی ہی جا رہی ہے اور اس سے فائدہ صرف سامراجی طاقت اور اس کے نوکروں کو ہو رہا ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬