26 November 2015 - 14:35
News ID: 8749
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : بنگلہ دیش میں انصاف کے نام پردی جانے والی پھانسی پرعالمی اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے ، محب وطن پاکستانیوں کو تختہ دار پر لٹکانا اخلاقیات ، عالمی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے بنگلہ دیش میں 1971 ء میں جنگی جرائم کے مجرم قرار پانے والے دو سینئرسیاسی رہنماؤں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے لیڈر صلاح الدین قدیر چوہدری اور جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل علی احسن مجاہد کی پھانسیوں پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا : انصاف کے تقاضے ، انسانی اقدار اور انسانی حقوق تمام اقوام میں ایک جیسے ہیں ، بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا افسوس ناک ہے انصاف کے تقاضے اور انسانی حُرمت اور انسانی عظمت و بنیادی حقوق کو کیسے نظر انداز کیا گیا؟ اگر ان کا کیس جنگی جرائم کیلئے ٹربیونل میں تھا تو ان کا ٹرائل انڑنیشنل قوانین کو مدنظر رکھ کر کرنا چاہیے تھا۔

قائد ملت جعفری پاکستان نے بیان کیا : بنگلہ دیش حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی وضاحت نہیں آسکی جس سے ثابت ہوتا ہو کہ انصاف کے تقاضوں کا خیال رکھا گیا ہو، اس عمل سے انسانی اقدارمجروح ہوئی ہیں جو انتہائی افسوس ناک امر ہے ۔

انہوں نے کہا : بنگلہ دیش میں انصاف کے نام پردی جانے والی پھانسی پرعالمی اداروں کی خاموشی معنی خیز ہے ، محب وطن پاکستانیوں کو تختہ دار پر لٹکانا اخلاقیات ، عالمی قوانین اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔

قائد ملت جعفری پاکستان نے بیان کیا : بنگلہ دیش کی حکومت کو اس قسم کے فیصلوں سے اجتناب کرتے ہوئے اس کا تدارک کرنا چاہیے اور آئندہ کیلئے اپنے رویوں اور فیصلوں پر بھی نظر ثانی کرئے۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے تاکید کرتے ہوئے کہا : حکومت پاکستان کو بھی چاہیے کہ بنگلہ دیش حکومت کی جانب سے دونوں ملکوں کے مابین معاہدے کی پاسداری کی خلاف ورزی کرنے پر اس مسئلہ کو عالمی سطح پر اُٹھائے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬