01 December 2015 - 22:34
News ID: 8772
فونت
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی عہدیداران نے گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن کا دورہ کیا۔
سيدہ سدرہ نقوي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کے مرکزی عہدیداران نے گوجرانوالہ اور گجرات ڈویژن کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں میں یونٹ قائم کئے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق مرکزی آرگنائزر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان  سیدہ سدرہ نقوی ، معاون مرکزی آرگنائزر شجیعہ زہرا علوی ، صوبائی آرگنائزر سیدہ ندا زہرا نقوی نے گوجرانوالہ ضلع ناروال میں، زاہد پور سیداں، ناٹے والا ، جگوال، ڈیلراں اور محلہ خواجگان کا  کا دورہ کیا  یونٹ قائم کئے ۔

اسی طرح یونٹ صدر ، نائب صدر اور جنرل سیکرٹری منتخب کیں اور طالبات کی تنظیمی رہنمائی کی اور خواہر سیدہ راحت ولایت کو ضلع ناروال کی آرگنائزر نامزد کیا۔

گجرات ڈویژن میں موجوکی اور ڈھاکی دروازہ  کا دورہ کیا اور یونٹ قائم کئے ، مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے خواہر ماریہ بتول کو ضلع گجرات کی آرگنائزر نامزد کیا ۔

مرکزی آرگنائزر نے اپنے ایک بیان میں کہا : جے ایس او طالبات پاکستان انتہائی قلیل عرصے میں تیزی سے کامیابی کی منازل طے کر رہی ہے جسکے لئے ہم شیعہ علما ء کونسل پاکستان ، جعفریہ یوتھ اور جے ایس او پاکستان ( طلبہ) کے مشکور ہیں جنہوں ہمارے دورہ جات کی راہیں ہموار کی اور مختلف علاقوں میں اپنی دختران اور خواہران کو الٰہی تنظیم میں شامل کیا۔

قائد محترم حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہم علمی و عملی میدان میں دختران ملت کو کار آمد بنائیں گے اور بابصیرت قیادت کے زیر سایہ ملی پلیٹ فارم پر جمع کر یں گے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬