26 November 2015 - 14:33
News ID: 8748
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا : امریکا دہشت گردی کا خاتمہ نہیں چاہتا بلکہ اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ شام اور عراق میں دہشت گردی کے مراکز کو امریکہ سمیت صیہونی طاقتوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا : امریکا طالبان ، داعش اور القاعدہ کے خاتمے کی آڑ میں امت مسلمہ کی نسل کشی میں مصروف ہے۔ یہود و نصاری کے گٹھ جوڑ سے اس وقت تک عراق، افغانستان، شام ، یمن اور دیگر مسلم ممالک میں لاکھوں مسلمان لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا : امریکا دہشت گردی کا خاتمہ نہیں چاہتا بلکہ اسے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ شام اور عراق میں دہشت گردی کے مراکز کو امریکہ سمیت صیہونی طاقتوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے بیان کیا : صدر اوبامہ کا یہ بیان کہ شام سے بشار الاسد کو جانا ہو گا امریکی ایجنڈے کو واضح کر رہا ہے۔ امریکہ خطے میں اسرائیلی بالادستی کی راہ ہموار کرنا چاہتا ہے ۔ شام کی موجودہ حکومت اسرائیلی عزائم کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ شام کے صدر بشار الاسد کو اسرائیل مخالف قوتوں کی حمایت پر امریکہ سیخ پا ہے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : مسلم حکمرانوں کو اب امریکہ کے خلاف بلا تاخیر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ جو حکمران امریکہ سے دوستی کے سہانے خواب دیکھنے میں مصروف ہیں انہیں اس حقیقت کو سمجھ لینا چاہیے کہ مسلمانوں سے امریکہ کی دوستی اس کے مفادات کی تکمیل تک ہی قائم رہتی ہے۔

حجت الاسلام راجہ ناصر جعفری نے کہا : شام میں داعش کے ٹھکانوں کا امریکہ کو بخوبی علم ہے۔ روس سمیت تمام عالمی طاقتوں کو دہشت گرد گروہوں کی سرکوبی میں کردار ادا کرنا ہو گا لیکن دہشت گردی کے خاتمے کے نام پر معصوم اور بے گناہ افراد کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬