22 November 2015 - 13:15
News ID: 8725
فونت
حجت الاسلام حمید حسین امامی :
رسا نیوز ایجنسی ـ شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر نے کہا : ہم بلوچستان کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین کو جلد ازجلد بحفاظت ایران تک پہنچایا جائے ۔
شيعہ علماء کونسل پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر حجت الاسلام حمید حسین امامی نے اپنے ایک بیان میں کہا : ژوب میں علاقہ بنگش اورکزئی تیرہ کے مومنین زائرین کو جلد از جلد بحفاظت ایران روانہ کی جائے ۔

انہوں نے بیان کیا : بلوچستان کے علاقے ژوب میں بلوچستان حکومت نے علاقہ بنگش اور کزئی ایجنسی تیرہ کے زائراین مومنین کی تقریباً تیس پینتیس بسوں کو بلاوجہ دو تین دن سے روکا ہو ہے ۔ ان کے لئے کھانے پینے کی اشیاء سیکورٹی اور سردی سے بچنے کو کوئی انتظامات نہیں ہے ۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر نے تاکید کرتے ہوئے کہا : زائراین کھلے آسمان تلے دو تین دن سے بیٹھے ہیں ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ۔ زائرین میں بوڑھے بچے مرد و خواتین شامل ہیں زائرین کو شدید مشکلات در پیش ہیں ۔

حجت الاسلام حمید حسین امامی نے بیان کیا : ہم بلوچستان کی صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ زائرین کو جلد ازجلد بحفاظت ایران تک پہنچایا جائے ۔ اگر زائرین کے مسئلے کو جلد حل نہ کیا گیا تو صوبہ خیبر پختونخوا میں دھرنے دئے جائیں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬