‫‫کیٹیگری‬ :
25 November 2015 - 12:58
News ID: 8742
فونت
رہبر انقلاب نے بولیویا کے صدر سے ملاقات میں؛
رسا نیوز ایجنسی - رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بولیویا کے صدر سے ملاقات میں استقامت و پائیداری کے جذبے کی تقویت پر تاکید کی ۔
رہبر انقلاب کي بوليويا کے صدر سے ملاقات


رسا نیوز ایجنسی کی رھبر معظم انقلاب اسلامی کی خبر رساں سائٹ سے رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب اسلامی نے بولیویا کے صدر سے ملاقات میں امریکی پالیسیوں کے مقابلے میں استقامت و پائیداری کے جذبے کی تقویت پر زور دیا ہے ۔


حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سامراجی محاذ کے مقابلے میں بولیویا اور لاطینی امریکہ کے دیگر ملکوں کے عوام کی استقامت کو سراہتے ہوئے فرمایا : لاطینی امریکہ اور دنیا بھر کے نوجوانوں کا تشخص ختم کرنا امریکہ کی خطرناک پالیسیوں کا حصہ ہے-


آپ نے فرمایا : ایران دنیا کا وہ پہلا ملک ہے جس نے امام خمینی (رح) کی مدبرانہ قیادت میں چلنے والی عوامی تحریک کے ذریعے ایران کو امریکہ کے تسلط سے مکمل طور پر باہر نکال لیا اور مشرق و مغرب کی دو امپریلسٹ طاقتوں کے فوجی ، سیکورٹی اور اقتصادی دباؤ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا-


رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا : یہی وجہ ہے کہ دنیا میں جہاں کہیں کوئی سامراجی تسلط کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ کرتا ہے تو اسلامی جمہوریہ ایران اس کی حمایت کرتا ہے-


بولیویا کے صدر ایوو موارلس نے اس موقع پر کہا : بولیویا کے عوام رہبر انقلاب اسلامی کو پوری دنیا کے حریت پسندانہ انقلابات اور خاص طور پر لاطینی امریکہ کے علاقے کے تمام انقلابوں کا رہنما سمجھتے ہیں-


انھوں نے کہا : بولیویا کے عوام کے لئے آپ کی حیثیت ایک باپ جیسی ہے اور ہمارے عوام نے آپ کے گرانقدر بیانات اور امید افزا ارشادات سے بے انتہا درس حاصل کیا ہے-
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬