17 November 2015 - 19:03
News ID: 8710
فونت
امریکہ اور صیہونی حکومت نے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ ایران کے خفیہ ایجنسی کے وزیر نے بیان کیا : شیعہ اور سنی فرقوں میں مذہبی انتہا پسندی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اور اسلام نے مختلف عقائد کے لوگوں کو برادری اور مہربانی کی تعلیم دی ہے۔
دھشت گرد گروہ داعش


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے خفیہ ایجنسی کے وزیر نے بیان کیا : امریکہ اور صیہونی حکومت نے دہشتگرد گروہ داعش کی بنیاد ڈالی ہے ۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق خفیہ ایجنسی کے وزیر محمود علوی نے ایران کے مغرب میں واقع صوبہ کردستان کے علماء سے خطاب کرتے ہوئے کہا : اسلامی جمہوریہ ایران کے بہادر سیکورٹی اہل کار نے خفیہ ایجنسی کے ساتھ مل کر بڑی ہوشیاری سے ملک کے اندر امنیت کے قیام میں لگے ہوئے ہیں اور داعش کو کسی بھی طرح کا اقدام کرنے سے روک رکھا ہے ۔

انہوں نے کہا : اس سال ایام عزا محرم کے دوران اس ملک میں دس دہشتگرد گروہوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور ملک میں عزاداری کے درمیان دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنایا گیا ہے ۔

محمود علوی نے صوبہ کردستان کے اھل سنت اور شیعہ علماء کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا : اسلام دین فطرت ہے اور انسان کی فطرت کے عین مطابق ہے لیکن انسانی فطرت افراط و تفریط کی زد میں آجاتی ہے اور اسلام اپنی تعلیمات کے ذریعے جو فطرت پر استوار اور افراط و تفریط سے دور ہیں انسان کو آگے بڑھاتا ہے۔

انہوں نے بیان کیا : شیعہ اور سنی فرقوں میں مذہبی انتہا پسندی اسلامی تعلیمات کے منافی ہے اور اسلام نے مختلف عقائد کے لوگوں کو برادری اور مہربانی کی تعلیم دی ہے۔

محمود علوی نے کہا : ایسے عالم میں جبکہ دوسرے ملکوں میں بم دھماکے ہورہے ہیں ایران میں بے مثال امن و امان سے عالمی سطح پر اس کی پوزیشن بہتر بنی ہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬