امسال چہلم کے موقع پر عراق میں؛
رسا نیوز ایجنسی – حرم حضرت امام حسین و حضرت عباس علیھما السلام نے 7 ھزار انجمنوں کی جانب سے زائرین اربعین کی خدمت رسانی کی خبر دی ۔
رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی عراق سے رپورٹ کے مطابق، شعبہ شعائر اور حرم حضرت امام حسین و حضرت عباس علیھما السلام سے وابستہ عراق و عالم اسلام کی انجمنوں کے چئرمین شیخ ریاض نعمه السلمان نے 7 ھزار انجمنوں کی جانب سے زائرین اربعین کی خدمت رسانی کی خبر دی ۔
انہوں نے کہا: ابھی تک 5 هزار انجمنوں کے نام ثبت کئے جاچکے ہیں اور یقینا 15 صفر تک یہ تعداد 7هزار پہونچ جائے گی ۔
شیخ ریاض نے مزید کہا: گذشتہ برس 6652 مراکز ثبت کئے گئے تھے مگر امسال تعداد میں اضافہ کا قوی امکان ہے ۔
انہوں نے نیز تاکید کی کہ انجمنوں اور خیمے گاہوں کے متولیوں کا اجلاس منعقد کیا گیا اور انہیں بہتر سے بہتر خدمات دینے کے طریقے بتائے گئے ۔
تبصرہ بھیجیں
برای مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
قوانین ملک و مذھب کے خالف اور قوم و اشخاص کی توہین پر مشتمل تبصرے نشر نہیں ہوں گے