15 November 2015 - 12:08
News ID: 8699
فونت
ایک بار پھر چودہ دسمبرتک؛
رسا نیوز ایجنسی - جمعیت اسلامی وفاق ملی بحرین کے سربراہ کے مقدمے کی سماعت بحرینی عدالت نے ایک بار پھر ملتوی کردیا ۔
حجت الاسلام شيخ علي سلمان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت اسلامی وفاق ملی بحرین کے سربراہ حجت الاسلام شیخ علی سلمان کے مقدمے کی سماعت ایک بار پھر بحرینی عدالت کی طرف سے ملتوی کردی گئی ہے، اب یہ سماعت چودہ دسمبر کو ہوگی ۔


حجت الاسلام شیخ علی سلمان کے خلاف مقدمے کی کارروائی کو متعدد بار ملتوی کیا جاچکا ہے اور وہ بدستور جیل میں قید ہیں-


حالیہ ہفتوں کے دوران بحرین کے مختلف علاقوں میں حجت الاسلام شیخ علی سلمان کی حمایت میں عوام نے مظاہرے کرکے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں نے بھی بارہا حجت الاسلام شیخ علی سلمان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔


اسی سلسلے میں اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ برائے غیر قانونی حراست نے بھی بحرین کی جمعیت اسلامی وفاق ملی کے سربراہ کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیا ہے اور کہا : ان کی گرفتاری انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے اور شہری و سیاسی حقوق کے بین الاقوامی کنوینشن کے منافی ہے ۔


واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت نے انتیس دسمبر دوہزار چودہ میں شیخ علی سلمان کو گرفتار کرلیا تھا اور اب تک وہ آل خلیفہ کی جیل میں قید ہیں ۔


بحرین میں جمہوری حکومت کی ضرورت پر تقریریں اور آل خلیفہ حکومت کا تختہ پلٹنے کی کوشش کا الزام، حجت الاسلام شیخ علی سلمان پر لگایا گیا ہے ۔


انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رایٹس نے بھی آل خلیفہ حکومت کے اقدامات کو محکوم کرتے ہوئے حجت الاسلام شیخ علی سلمان اور ابراهیم شریف فوری آزادی کا مطالبہ کیا ہے ۔


انسانی حقوق کی تنظیم ہیومن رایٹس کے بیانیہ میں آیا ہے : بحرینی بحران کا واحد ہے مذاکرات اور سیاسی حل ہے اور یہ کام جمعیت اسلامی وفاق ملی بحرین کے سربراہ حجت الاسلام شیخ علی سلمان اور ابراهیم شریف کے جیل میں رہنے کی صورت میں ناممکن ہے ۔


اس بیانیہ میں مزید آیا ہے: حجت الاسلام شیخ سلمان و ابراهیم شریف اور اس بحران کے حل کا حصہ ہیں لھذا انہیں خاموشی پر مجبور نہیں کیا جاسکتا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬