‫‫کیٹیگری‬ :
16 November 2015 - 11:43
News ID: 8701
فونت
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله سیستانی نے سوال کے جواب میں زائرین اربعین امام حسین (ع) کو نصیحیتں کی ۔
حضرت آيت الله سيستاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کچھ شیعہ افراد نے اپنے ایک استفتاء میں حضرت آیت الله سیستانی سے زائرین اربعین سید الشهداء حضرت امام حسین (ع) کے سلسلہ میں رہنمائی چاہی ، آپ کے اس استفتاء کا تفصیلی متن منرجہ ذیل ہے :


حضرت آیت‌ الله سیستانی (دام ظلّه الوارف)


السلام علیکم ورحمة الله وبرکاته


عظم الله لکم الأجر


ہم جو اربعین سیدالشهداء (ع) کے موقع پر کربلا کی سمت رواں دواں ہیں ، اس سفر کی برکتوں کے حصول اور اس سے زیادہ زیادہ سے  ثواب حاصل کرنے کے لئے وہ چیزیں جس سے ہم غافل ہیں آپ ہدایت و رہنمائی فرمائیں ، امید ہے کہ آپ کی یہ راہنمائی پورے معاشرے کے شامل حال ہوگی ۔


خداوند متعال آپ کے وجود کا سایہ ہمارے سروں پر باقی رکھے ۔( إنّه سمیع قریب ، وہ نزدیک سے میری باتوں کا سننے والا ہے )


جواب:


بسم الله الرحمن الرحیم


الحمد لله رب العالمین والصلاة والسلام علی سیدنا محمد وآله الطاهرین


خداوند متعال نے جن مومنین کو زیارت امام حسین علیہ السلام کی توفیق عطا کی ہے مناسب ہے کہ وہ اس بات پر توجہ کریں کہ خداوند متعال نے اپنے بندوں کے درمیان سے پیغمبروں اور اوصیاء کا انتخاب کیا تاکہ لوگوں کے درمیان کی اس کی حجت رہیں اور تعلیم کے ذریعہ لوگ ہدایت کریں نیز لوگ ان کے اعمال کی پیروی کریں ۔ خداوند متعال نے مومنین کو متبرک مقامات کی زیارت کی توفیق اس لئے دی ہے کہ ان کے مقام کو بالندگی عطا کرسکے ، حضرت امام حسین علیہ السلام کی شخصیت بندگی کے برترین مرتبہ پر فائز ہے کیوں کہ آپ نے دین کی حفاظت و بقا میں خدا کی راہ میں جھاد اور فداکاری کی ، آپ کا یہ کارنامہ یاد خدا اور تعلیم و احکام الھی کے احیاء کا سبب بنا ۔


لھذا اس زیارت کا لازمہ یہ ہے کہ زائر امام حسین علیہ السلام کی جاں فشانی کو یاد کرنے کے علاوہ ، احکام و تعلیم دین من جملہ نماز، حجاب، اصلاح ، گذشت و فداکاری ، صبر و برد باری ، ادب ، قوانین اور دیگر پسندیدہ باتوں کی مراعات کرے تاکہ زیارت تربیت نفس کا سبب بنے  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬