18 November 2015 - 16:09
News ID: 8712
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان نے وہاڑی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: تحقیق کے بغیر پیرس بلاسٹ کا الزام کسی مذھب پر لگانا مناسب نہیں ۔
حجت الاسلام و المسلمين سيد ساجد علي نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے وہاڑی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیرس حملے کی شدید مذمت کی اور متاثر گھرانوں سے ہمدردی کا اظھار کیا ۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے فرانس میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں کی تحقیق کئے بغیر کسی پر الزام لگانا مناسب نہیں ہے کہا: حقائق جاننا عوام کا بنیادی حق ہے، لیکن عوام کو ان کے اس بنیادی حق سے محروم رکھا جاتا ہے ۔


حجت الاسلام و المسلمین نقوی نے یہ بتاتے ہوئے کہ اس وقت ملک کو بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے لیکن امن و امان کا مسئلہ سرفہرست ہے کہا: آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے لیکن پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کے نتائج نظر نہیں آ رہے ۔


انہوں ںے مزید کہا: لوگوں کے دلوں میں دو سال پہلے جو عدم تحفظ کا احساس تھا، وہ آج بھی موجود ہے ۔


شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ نے ملک کے بعض صوبوں میں عزاداری کے خلاف ہونے والی گھناونی سازش کی جانب اشارہ کیا اور کہا: مجالس عزاء کو چاردیورای میں بند اور اسکے خلاف رکاوٹیں کھڑی کرنا ظلم ہے ۔


واضح رہے کہ اس پریس کانفرنس میں امن کمیٹی کے ریاستی ممبر غلام قنبر عسکری، نسیم عباس جوادی، غلام عباس ہادی اور دیگر بھی موجود تھے ۔


اس سلسلے کی دیگر خبر یہ ہے کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی نے ملتان کا دورہ کیا اور مختلف شخصیات کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور مختلف شخصیات کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬