‫‫کیٹیگری‬ :
08 November 2015 - 21:15
News ID: 8670
فونت
آیت الله علوی گرگانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اس اشارہ کے ساتھ کہ دنیا میں خداوند عالم نے تمام لوگوں کو چاہے وہ جس پسٹ و مقام یا کسی بھی لباس میں ہوں اس کی آزمائش کرے گا بیان کیا : جب تک انسان کی آزمائیش نہیں ہوگی وہ قابل اہمیت نہیں ہوگا ۔
آيت الله علوي گرگاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آیت الله علوی گرگانی نے بعض علماء سے ملاقات میں بیان کیا : وہ مسئلہ جس کے سلسلہ میں خداوند عالم نے اکثر انبیاء سے سفارش کی ہے تا کہ اپنے بندوں کو اس کے سلسلہ میں آگاہ کرے وہ بحث امتحان و آزمائش ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : دنیا میں خداوند عالم نے تمام لوگوں کو چاہے وہ جس پسٹ و مقام یا کسی بھی لباس میں ہوں اس کی آزمائش کرے گا بیان کیا : جب تک انسان کی آزمائیش نہیں ہوگی وہ قابل اہمیت نہیں ہوگا ؛ معاشرے کے لوگ بھی جب تک ایک کام کرنے والے شخص کا امتحان نہیں کر لیتے اس کو اس کی حیثیت کے مطابق اہمیت نہیں دیتے اور اس کو اس کی صلاحیت کے مطابق تنخواہ نہیں دیتے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف استاد نے اس بیان کے ساتھ کہ امام علی علیہ السلام نے دنیا کو دار البلا کے صفت سے معرفی کرائی ہے اظہار کیا : اس دنیا میں بلا امتحان کے معنی میں ہے ؛ امتحانات و آزمائش ہر زمان و مکان میں مختلف ہے بعض وقت انسان کو حلال اشیاء سے آزمائیش کرتا ہے جیسا کہ اصحاب سبت کا واقعہ کہ مچھلی کھانا حلال ہونے کے با وجود ان کے لئے حرام قرار دیا گیا تھا ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو کو جاری رکھتے ہوئے کہا : بعض وقت بھی حرام عمل کے ذریعہ آزمائیش ہوتی ہے قرآن کریم میں بھی آزمائیش کے سلسلہ میں آیات موجود ہے آیہ نجوا کہ جس میں خداوند عالم نے حکم دیا کہ جو شخص بھی پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے خصوصی ملاقات کرنا چاہتا ہے وہ ایک درہم صدقہ دے لیکن امام علی علیہ السلام کے علاوہ کسی نے اس حکم پر عمل نہیں کیا کیونکہ وہ اس پر ایمان رکھتے تھے لیکن دوسرے ایک درھم کے اندازہ بھی ایمان نہیں رکھتے تھے ۔

حضرت آیت الله علوی گرگانی نے اس تاکید کے ساتھ کہ آپ عہدہ داروں کو جو ذمہ داری دی گئی ہے ایک طرح کا امتحان ہے وضاحت کی : احتیاط کیجئے کہ اس امتحان میں ناکام نہ ہوں کہ ایسے مواقع پر لوگ دین دار جانے جاتے ہیں جیسا کہ امام حسین علیہ السلام فرماتے ہیں جب درمیان میں امتحان آئے گا تو دین دار کم ہونگے ۔

انہوں سید ابوالحسن اصفهانی کے بیانات کی طرف اشار کرتے ہوئے بیان کیا : سید ابوالحسن اصفهانی طالب علموں سے بیان کرتے تھے آپ لوگوں کے لئے درس میں شرکت نہیں کرنے پر اخراجات و وسائل کا استعمال صحیح نہیں ہے یہاں تک کہ درس کے ایام میں درس چھوڑ کر کربلا جانا بھی جائیز نہیں ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں درس خارج کے مشہور و معروف اس استاد نے بیان کیا : اس ذمہ داری میں ہمیشہ سورہ صافات کی آیات «قفوهم إنهم مسئولون ما لکم لا تناصرون بل هم الیوم مستسلمون وأقبل بعضهم على بعض یتساءلون» کو یاد رکھنا چاہیئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬