‫‫کیٹیگری‬ :
09 November 2015 - 15:15
News ID: 8672
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
رسا نیوزایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت نے تہران میں اخبارات و جرائد اور نیوز ایجنسیوں کی اکیسویں نمائش کی افتتاحی تقریب میں میڈیا کو ملکی ترقی کا اہم حصہ شمار کیا ۔
حجت الاسلام و المسلمين ڈاکٹر حسن روحاني
 
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے گذشتہ روز تہران میں اخبارات و جرائد اور نیوز ایجنسیوں کی اکیسویں نمائش کی افتتاحی تقریب میں تاکید کی: میڈیا ملکی ترقی کا اہم حصہ ہے ۔
انہوں نے واضح اور شفاف میڈیا نظام کے حامل ہونے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا : اگر قانون واضح اور شفاف ہو تو ہر روز کچھ لوگ ایک لفظ اور ایک جملے کو لے کر آزادی مطبوعات کے ساتھ کھلواڑ نہیں کرسکتے ۔
ایرانی صدر مملکت نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ تمام اخبارات و جرائد اور ذرائع ابلاغ کو قانون کے سامنے یکساں اور مساوی ہونا چاہئے کہا : اگر ایران میں ایسے حالات پیدا ہوجائیں تو اس وقت معاشرے کی آگاہی کے لیے افکار و نظریات سے بہتر استفادہ کیا جا سکتا ہے۔
انھوں نے یہ بات بیان کرتے ہوئے کہ حکومت کا افتخار یہ ہے کہ ملت کے سربلند نمائندوں نے بخوبی اپنے جائز حقوق کا دفاع کیا ہے اس بات پر زور دے کر کہا: ایران نے نہ صرف مذاکرات میں کہا ہے کہ اراک کا ری ایکٹر باقی رہنا چاہئے بلکہ اس میں یہ بھی اضافہ کیا ہے کہ اس کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے اور گروپ پانچ جمع ایک کو اپنی ٹیکنالوجی ایران لانی چاہئے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے یہ کہتے ہوئے کہ چند ہفتوں کے بعد سے ایران یو ایف سِکس گیس بیچنا شروع کر دے گا اور ییلو کیک لے گا، یعنی ایٹمی تجارت کے بازار میں قدم رکھ دے گا کہا: ملت ایران نے نہ صرف ایٹمی توانائی میں یورینیم کی افزودگی کے اپنے حق کو باقی رکھا ہے بلکہ آج وہ ییلو کیک کو یو ایف سکس گیس میں تبدیل اور یورینیم کو ساڑھے چار اور پانچ فیصد تک افزودہ کر سکتا ہے اور اس کی تجارت کر سکتا ہے۔
انھوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات میں نہ صرف سینٹری فیوج مشینیں کام کر رہی ہیں بلکہ جدید ترین مشینیں کام کریں گی اور ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کے پہلے ہی دن یو ایف سکس گیس پہلی بار جدید ترین سینٹری فیوج مشین آئی آر ایٹ میں داخل کی جائے گی اور آئی آر ایٹ کے ساتھ افزودگی آزمائشی سطح پر شروع ہو جائے گی کہا: ایران نے نہ صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی چھ ظالمانہ قراردادوں کو منسوخ کر دیا بلکہ نئی قرارداد بائیس سو اکتیس میں ایران کے افزودگی کے حق کو تسلیم کیا گیا، جبکہ کسی بھی قرارداد میں کسی ملک کے افزودگی کے حق کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬