29 October 2015 - 09:29
News ID: 8624
فونت
آیت اللہ شیخ باقر نمر :
رسا نیوز ایجنسی ـ سعودی عرب کے ممتاز و شجاع عالم دین آیت اللہ شیخ باقر نمر نے اعلان کیا ہے : وہ خدا کی مقرر کردہ تقدیر پر اس کے شکرگزار ہیں ۔
آيت اللہ شيخ باقر نمر


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ممتاز و شجاع عالم دین آیت اللہ شیخ باقر نمر نے ٹیلی فون کے ذریعہ اپنی گفتگو میں ان کو دی موت کے سزا کے سلسلہ میں کہا ہے : وہ پوری دنیا کے محبان اہلیبت اور اپنے طرفداروں کوفتح کی خوش خبری دیتے ہیں اور خدا نے جو تقدیر ان کے لئے مقرر کی ہے اس پر وہ خدا کا شکر ادا کرتے ہیں ۔

انھوں نے یہ پیغام ایسی حالت میں جاری کیا ہے کہ سعودی عرب کی نمائشی عدالت عظمی کی جانب سے ان کی ‎سزائے موت کی توثیق پر پوری دنیا میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے ۔

آیت اللہ شیخ باقر نمر کو عوام کے بنیادی ترین انسانی حقوق کی بحالی کا مطالبہ کرنے کی پاداش میں ، دوہزار بارہ میں قتل کرنے کے غرض سے ان کو گولی ماری مگر وہ زخمی ہوئے تو ان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا۔ اس کے بعد نمائشی سعودی عدالت نے انہیں، وکیل کرنے اور اپنے دفاع میں کچھ بولنے کی اجازت دیئے بغیر ان کے لئے سزائے موت کا اعلان کردیا ۔

آیت اللہ شیخ باقر نمر کے بھائی محمد النمر نے گذشتہ روز کہا ہے : سعودی حکومت کی نام نہاد عدالت عظمی نے آیت اللہ شیخ باقر نمر کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے اور اس کو دستخط کے لئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے پاس بھیج دیا ہے۔

قابل ذکر ہے : سعودی سیکورٹی اہلکاروں نے آیت اللہ شیخ باقر نمر کے بھائی محمد النمر کو بھی گرفتار کرلیا ہے ۔

واضح رہے : آیت اللہ نمر باقرالنمر کو موت کی ‎سزا سنائے جانے کے خلاف عالمی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔ سعودی عرب اور دیگر اسلامی ملکوں کے عوام نے مجاہد عالم دین کی سزائے موت کے خلاف مسلسل مظاہرے کرتے چلے آرہے ہیں، اس سے پہلے اسلامی انسانی حقوق کمیشن نے جس کا ہیڈ کوارٹر لندن میں ہے، اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس معاملے میں مداخلت کرکے آیت اللہ نمرباقر النمر کی سزائے موت پر عملدرآمد رکوائے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬