رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے جیکب آباد محلہ لاشاری میں دوران جلوس بم د ھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا کیا ۔
انہوں نے وضاحت کی : عزاداری فرزند رسولؐ خُدا حضرت امام حسین علیہ السلام ہمارا وجود اور ہماری شناخت ہے ۔ خود کش حملوں، بم دھماکوں اور دہشتگردی کے واقعات سے عزاداری کو کمزور نہیں کیا جاسکتا ۔
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے بیان کیا : عزاداری کی بقاء اور فروغ کے لئے ہر قسم کی قربانی کیلئے تیار ہیں۔
انہوں نے بیان کیا : عزادارن مظلوم کربلا علیہ السلام پہلے سے بھی زیادہ عقیدت و احترام و جوش و جذبے سے بھر پور انداز میں عزاداری حضرت امام حسین علیہ السلام منائیں۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : سیکورٹی کے نام پرعزاداری کو محدود کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی ۔ دہشتگردی کے واقعہ میں ملوث قاتلوں اور اُن کے سہولت کاروں کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے بیان کیا : حکومت دہشت گردی کے واقعات کو روکنے میں سنجیدگی دکھائے اورعزداران کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔