25 October 2015 - 14:32
News ID: 8598
فونت
ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے :
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان کے شہر جیک آباد میں عزاداران حسینی کے جلوس پر دہشت گردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
مرضيہ افخم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر جیکب آباد میں عزاداروں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس حادثہ کے شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزارت خارجہ کی ترجمان نے بیان کیا :  بے گناہ عزاداروں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد پاکستان کی عظیم قوم اور پوری امت اسلامیہ کے دشمن ہیں۔

مرضیہ افخم نے اپنے بیان میں اظہار کیا ہے : حکومت پاکستان اس گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرنے والوں کو گرفتار کر کے جلداز جلد کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ پاکستان کے شہر جیکب آباد میں نو محرم کے جلوس پر کئے جانے والے دہشت گردانہ حملے میں بیس عزادار شہید اور اسی سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے مطابق جیکب آباد سانحے میں زخمی ہونے والے مزید پانچ افراد شہید ہوگئے ہیں اس طرح اس سانحے میں شہید ہونے والی کی تعداد پچیس ہوگئی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬