‫‫کیٹیگری‬ :
18 October 2015 - 18:55
News ID: 8576
فونت
حجت الاسلام والمسلمین آقا تهرانی :
رسا نیوز ایجنسی ـ تہران کی عوام کی طرف سے ایران کی پارلیہ مینٹ میں نمائندے نے عزاداری سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی مجالس میں شرکت کو ایک طرح سے امام کی زیارت جانا ہے اور کہا : اس بنا پر مجالس میں اس فکر کے ساتھ شرکت کریں اور توجہ کے ساتھ حاضر رہیں ۔
حجت الاسلام والمسلمين آقا تهراني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ اسلامی ایران کے پارلیہ مینٹ ممبر حجت الاسلام والمسلمین مرتضی آقا تهرانی نے ایران کے مقدس شہر قم کی مقدس مسجد ، مسجد جمکران میں فاطمیون انجمن کی طرف سے منعقدہ مجالس کو خطاب کرتے ہوئے زیارت کی لغوی اور عرفی معنی کی تعریف میں زیارت کی عرفانی معنی بیان کیا اور اظہار کیا : جب آپ لوگ اباعبدالله امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے جاتے ہیں تو امام تمام وقت آپ کو دیکھتے ہیں اور آپ کے تمام چیزوں پر توجہ رکھتے ہیں ۔

انہوں نے اس تاکید کے ساتھ کہ زیارت عرفان کے معنی میں واقعی زیارت ہے بیان کیا : مرحوم آقای پهلوانی فرماتے تھے جب پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زیارت کو جاتے ہیں تو حضرت خود زائر کے استقبال میں آتے ہیں نہ یہ کہ فرشتوں کو بھیجیں ؛ یہ ایک ایسا شان ہے کہ یہ عظیم شخصیت اپنے زائروں کے لئے قائل ہیں ، اس کے باوجود کہ ہم لوگوں کے اندر یہ تمام برائی و گناہ پائی جاری ہے لیکن جب یہ توفیق حاصل ہوتی ہے تو وہ اپنے رحم و کرم کے ذریعہ ہماری اس کمیوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں ۔

حوزہ علمہ قم میں درس خلاق کے استاد نے امام صادق علیہ السلام سے ایک روایت بیان کرتے ہوئے آئمہ اطہار علیہم السلام کے زیارت کی عظمت کی وضاحت میں اظہار کیا : حضرت نے فرمایا کہ میرے بیٹے علی ابن موسی الرضا علیہ السلام کی زیارت کرو کہ تمہارے لئے ستر حج قبول لکھا جائے گا ؛ یہ ایسے حالات میں ہے کہ بہت لوگ حج کے لئے جاتے ہیں اور شاید ان کے اعمال قبول نہ ہوں ؛ جب سوال کرنے والے نے تعجب سے پوچھا کہ ستر حج قبول ؟ آپ نے فرمایا سات سو حج قبول ۔

حجت الاسلام والمسلمین آقا تهرانی نے وضاحت کی : دوسری روایت میں بیان ہوا ہے کہ اگر کسی نے امام رضا علیہ السلام کی زیارت کرتا ہے اور ان کے جوار میں بتوتہ کرتا ہے یعنی پوری رات صبح تک امام کے جوار میں رہے نہ یہ کہ عبادت میں مشغول رہے بلکہ صرف وہاں جاضر رہے ؛ ایسا شخص ایسے لوگوں کی طرح ہے کہ عرش پر خدا کی زیارت کی ہے یعنی جیسا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے شب معراج میں زیارت کی ہے ۔

انہوں نے عزاداری سید الشہدا کی مجالس میں شرکت کو بھی ایک طرح سے زیارت امام حسین علیہ السلام جانا ہے اور وضاحت کی : اس وجہ سے مجالس میں اس فکر کے ساتھ شرکت کریں اور توجہ کے ساتھ حاضر رہیں ۔

جمہوریہ اسلامی ایران کے پارلیہ مینٹ ممبر نے سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی مجالس عزا میں شرکت کو بہت ہی عظیم توفیق جانا ہے اور کہا : ممکن ہے انسان ان مجالس کے ذریعہ اس مقام تک پہوچ جائے کہ خطاب ہو وہ منا اہل البیت ہے ۔

حوزہ علمیہ قم میں اخلاق کے استاد نے امام خمینی (رح) کے اس جملہ کہ ہم لوگوں کے پاس جو کچھ ہے محرم و صفر سے ہے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : میں یہ سمجھ رہا ہوں کہ یہاں تک کہ امام زمانہ (عج) کا ظہور بھی سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کی بارگاہ سے توسل پر ہی محقق ہوگا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬