‫‫کیٹیگری‬ :
15 October 2015 - 14:46
News ID: 8565
فونت
کربلا کے مظلوموں کی عزادای کی مناسبت سے ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت امام حسین علیہ السلام اور حضرت اباالفضل العباس علمدار کربلا سلام اللہ علیہ کے روضہ مبارک پر پرچم بدلنے کی تقریب منعقد ہوئی اور روضہ مبارک کے گنبد پر پرچم سوگ عزاداری لہرایا گیا ۔
امام حسين عليہ السلام


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت اباعبدالله امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کے گنبد پر پرچم سوگ عزاداری تبدیل کی گئی اور یہ گنبد پر کالا پرچم عزا و سوگ میں ڈوبنے کا اعلان کر رہا ہے ۔

حضرت اباعبد الله امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک اور حضرت اباالفضل العباس علمدار کربلا سلام اللہ علیہ کے روضہ پر لہرتا ہوا لال پرچم ماہ محرم الحرام میں سوگ و عزا کی علامت کالا پرچم میں تبدیل کیا گیا اور کالا پرچم عزا و غم کی نشانی کے طور پر اس گنبد پر لہرا گیا ۔

اس تقریب میں علماء و مراجع تقلید کے نمائندے اور ہزاروں عزادار امام حسین علیہ السلام نے شرکت کی اور اس تقریب میں خطیب و نوحہ خوانوں نے خاندان عصمت طہارت کی شان میں مدح سرائی و نوجہ خوانی کی ۔

حضرت اباعبد الله امام حسین علیہ السلام کے روضہ مبارک کے پرچم کے بدلنے کی تقریب کل مغرب و عشا کی نماز جماعت کے بعد «لبیک یا حسین» و «یاحسین» کی دل خراش صدا کے ساتھ عزاداروں و سوگواروں کی شرکت کے ساتھ انجام پایا اور اس کے بعد حضرت اباالفضل العباس علمدار کربلا سلام اللہ علیہ کے روضہ پر «لبیک یا عباس» کی صدا کے ساتھ پرچم تبدیل کی گئی ۔

اس تقریب و ایام محرم و عزا کے استقبال میں کثیر تعداد میں عزادار موجود تھے سرور و سالار شهیدان کربلا امام حسین علیہ السلام اور حضرت اباالفضل العباس علمدار سلام اللہ علیہ کا روضہ مبارک میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے عزاداروں کو بین الحرمین سے شرکت کرنی پڑی لیکن محبان حسینی کی آمد میں اضافہ ہوتا گیا یہاں تک کہ آس پاس کی سڑکیں بھی عزاداروں سے لبریز نظر آئیں ۔

اسی طرح کی تقریب علماء و مختلف طبقے کے لوگوں کی شرکت کے ساتھ عراق کے شہر مقدس کاظمین میں روضہ مطہر نورانی  امام موسی کاظم (ع) و امام محمد تقی الجواد (ع) میں منعقد کی گئی اور اس روضہ مبارک کے گنبد پر پرچم عزا لہرایا گیا ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬