رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی ایران کے سربراہ آیت اللہ الشیخ محسن اراکی نے پاکستان میں منعقدہ اتحاد امت کانفرنس میں اتحاد امت پر زور دیتے ہوئے کہا : تمام مسالک کے علماء اسلام سب مل کر سیاسی اور اقتصادی نظام کی مشترکہ جدوجہد کریں تو فرقہ واریت اور تکفیریت کا خاتمہ ہو جائے گا۔
آیت اللہ الشیخ محسن اراکی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان اور مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی پاکستان کے اشتراک سے لاہور کے مقامی ہوٹل میں اتحاد امت سیمینار سے خطاب میں کہا : ایران اور پاکستان کے علماء اسلام کے عادلانہ سیاسی اور اقتصادی نظام کی مشترکہ پلیٹ فارم سے جدوجہد کریں تو اس سے اتحاد و وحدت پیدا ہوگی اور تکفیریت اور فرقہ واریت پیدا کرنیوالے اپنی موت آپ مر جائیں گے۔
انہوں نے بیان کیا : شام اور یمن میں اہل تشیع سے زیادہ اہل سنت پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، کیونکہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی پالیسیوں کے سامنے سرنگوں ہونے کو تیار نہیں ۔
مجمع جہانی تقریب مذاہب اسلامی ایران کے سربراہ نے کہا : شام اور یمن کے حالات سے آگاہی کیلئے مغربی اور عرب میڈیا کے پراپیگنڈہ کی بجائے، یہاں کے علمائے حقہ سے واقفیت حاصل کی جانی چاہیے۔