13 October 2015 - 22:36
News ID: 8555
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری :
رسا نیوز ایجنسی ـ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ نے بیان کیا : حکمران بھی تکفیری سوچ رکھتے ہیں ، یہ لوگ جدہ سے تکفیری سوچ لے کر آئے ہیں ۔
حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری صاحب نے پریس کانفرنس سے خطاب میں بیان کیا : عزاداری کے خلاف حکومتی غیر قانونی فیصلوں سے پورے پاکستان میں تمام عاشقان رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے دلوں میں تشویش کی لہر دوڑی ہے ۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے بیان کیا : اگر یہ ظالمانہ فیصلے واپس نہ لئے گے تو پورے پاکستان میں ہم اس کے خلاف احتجاج کریں گے جن کے ذمہ دار خود نواز شریف ، شہباز شیریف اور رانا ثنا ء اللہ ہوں گے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ نے کہا : ایام عزا کے دوران الیکشن !؟ غیر مسلم ریاستیں بھی ایام عزا کا احترام کرتی ہیں ،الیکشن کمیشن کی طرح پنجاب کے وزیر اعلی  بھی ذہنی مریض لگتے ہیں ۔ ہم نفرتیں اور تفرقہ پھیلانے کو ملک کے خلاف سازش تصور کرتے ہیں ۔

انہوں نے بیان کیا : نہایت افسوس کا مقام یہ ہے کہ اس ملک میں چاردیواری میں ناچ گانا تو ہو سکتا ہے لیکن نواسہ رسول کی یاد میں مجلس عزا نہیں ہو سکتی یہ کون سا قانون ہے ، ہم عزاداری کے خلاف کسی قسم کی پابندی کو نواسہ رسول سے خیانت سمجھتے ہیں ہم علماء و ذاکرین پر پابندی کی شدید مذمت کرتے ہیں .

راجہ ناصر جعفری نے کہا : عزاداران امام مظلوم کوچاردیواری کے اندر مجالس عزا کے لیے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ، پنجاب حکومت کی جانب سے عزاداروں کیخلاف پولیس گردی جاری ہے ، شیخو پورہ میں چاردیواری کے اندر مجلس پر پولیس گردی اور دہشت گردی کے دفعات کے ساتھ FIR کا اندراج ، پنجاب پولیس کی متعصبانہ سوچ کی دلیل ہے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا : جبکہ اسی FIRکو آج انسداد دہشت گردی عدالت میں جھوٹی قرار دے کر خارج کر دیا ہے اور DPO سہیل ظفر چٹھہ کی ایماء پر SHO نے غیرقانونی طور پر عزاداران کو اب تک تھانے میں بند رکھا ہے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ نے کہا : ایمپلی فائر ایکٹ کا ناجائز استعمال کو ہم ہرگز نہیں مانیں گے، ضلع بندیوں کی آڑ میں علماء ، ذاکرین کے ساتھ ساتھ شہر سے باہر مقیم فیملیز کو اپنے علاقوں میں داخلے سے روکا جارہا ہے ۔

انہوں نے تاکید کی : کالعدم دہشت گرد جماعتوں کو امن کمیٹیوں میں بیٹھا کر انتظامیہ نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں بکھیرنے میں مصروف ہیں ۔سندھ حکومت ٹارگٹ کلرز اور کالعدم جماعتوں کے ہاتھوں یر غمال ہے ۔ ضعیف العمر وزیراعلیٰ حکومتی فرائض سنبھالنے کے اہل نہیں رہے ، اندورن سندھ میں مجالس و جلو س ہائے عزا داری کی سیکورٹی سے مطمعن نہیں ۔

حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے دوٹوک الفاظ میں حکومت کو پیغام دیتے ہوئے تاکید کی : عزاداری نواسہ رسول امام حسین ہمارا آئینی و قانونی حق ہے ہم ایک انچ بھی اس سے پیچھے ہٹنے کا تیار نہیں ، ہم اپنی جانیں تو قربان کرسکتے ہیں لیکن عزاداری پر قدغن ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔

انہوں نے وضاحت کی : تکفیری اور دہشت گرد چاہتے ہیں کہ ملک میں عزاداری نہ ہو ، لیکن ہم یہ سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے انشااللہ آج سے ہم اپنے مذہبی فریضے کی ادائیگی کے لئے بھر پور انتظامات کریں گے، اگر اس کو محدود یا اس میں کوئی خلل ڈالنے کی کوشش کی گئی تو اس کے ذمہ دار وفاقی وزیر داخلہ، پنجاب کے وزیر راناثنااللہ اور شہباز شریف ہونگے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ نے اظہار کیا : ہمیں ایسا لگتا ہے کہ یہاں کے حکمران بھی تکفیری سوچ رکھتے ہیں ، یہ لوگ جدہ سے تکفیری سوچ لے کر آئے ہیں ،عزاداری کا تعلق کسی سیاسی یا دینی جماعت سے نہیں ہے بلکہ ان سے بالاتر ہے ، پریس کانفرنس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنماوُں سید ناصر شیرازی، حجت الاسلام احمد اقبال رضوی، حجت الاسلام عبدالخالق اسدی، حجت الاسلام ابوذر مہدوی اور آئی ایس او کے مرکزی صدر علی مہدی شریک تھے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬