رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ملتان شعبے نے اپنے جاری کردہ اعلانیہ میں کہا: عزاداری پر پابندیوں کے خلاف کل ملتان پاکستان میں احتجاجی مظاہرہ ہوگا جس میں مختلف طبقے کے لوگ شرکت کریں گے ۔
اس اعلانیہ میں آیا ہے: علمائے و ذاکرین کے اپنے اپنے اضلاع میں محدود کرنے، جلوسوں کے روٹس میں مسائل پیدا کرنے، مجالس عزاء کے اوقات میں تبدیلی، بے گناہ پاکستانیوں کی بلاجواز گرفتاریوں اور کوئٹہ میں زائرین کو محصور کرنے کے خلاف کل مورخہ 18 اکتوبر بروز اتوار کو ملک بھر میں حجت الاسلام و المسلمین راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر 1:30 بجے دن چوک کمہاراں والا ملتان پر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔
واضح رہے کہ پاکستانی حکومت اور بالخصوص پنجاب حکومت یزیدیت کو فروغ دے رہی، پنجاب کے مختلف اضلاع میں علمائے کرام پر بلاجواز پابندی لگائی گئی ہے، بانیان مجالس کو بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کیا جا رہا ہے، کوئٹہ میں کئی روز زائرین پھنسے ہوئے ہیں جنہیں حکومت زیارت کے لیے نہیں جانے دے رہے ۔