17 October 2015 - 18:05
News ID: 8569
فونت
جے ایس او طالبات کی مرکزی آرگنائزر:
رسا نیوز ایجنسی - جے ایس او طالبات کی مرکزی آرگنائزر نے رائیونڈ لاہور پاکستان میں عزاداری کی راہ میں رکاوٹ لانے والوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا: عزاداری کی راہ میں رکاوٹ ناقابل تحمل ہے کیوں کہ ہم سیرت زینب کبری پر گامزن ہیں ۔
سيدہ سدرہ نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سید سدرہ نقوی نے رائیونڈ لاہور پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا: عزاداری کی راہ میں رکاوٹ بننے والے سن لیں یزیدیت کے چہرے پہ پڑا خوشنما پردہ اکھاڑ کر اسکا کریہہ چہرہ آشکار کریں گے ۔


انہوں ںے یہ کہتے ہوئے کہ ہم کالم نگار اور یا مقبول جان کے اس بیان کی مذمت کرتے ہیں جس میں انھوں نے کہا کہ شیعہ ماتمی جلوسوں کے روٹ کوئی صفا و مروہ یا خانہ کعبہ کا طواف نہیں جو تبدیل نہ کئے جاسکیں کہا: ایسے بیانات استعمار کی سازشوں میں سے ایک سازش ہیں، جو کہ بے نقاب ہوچکے ہیں۔ اوریا مقبول جان کو چاہئے کہ استعمار کی سازشوں کا ساتھ دینے کی بجائے صاف و شفاف صحافت کریں۔ عزاداری حسینت کی روح ہے، جسے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ اسکے لئے شیعان علی ابن ابی طالب علیہ السلام ہر قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کریں گے۔


سیدہ سدرہ نقوی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ عزاداری کی راہ میں رکاوٹیں حائل کی جا رہی ہیں۔ عزاداری کی راہ میں رکاوٹ بننے والے یہ سن لیں کہ راہ حسین علیہ السلام میں حسینی بھائی تنہا نہیں، ہم زینبی بہنیں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔ ہم سیرت زینب کبری دہرائیں گے اور جس طرح جناب زینب نے یزیدیت کے چہرے پہ پڑا خوشنما پردہ اکھاڑ کر اسکا کریہہ چہرہ دنیا پر آشکار کیا، ہم بھی اسی روش پہ چلتے ہوئے باطل کے کریہہ چہرے کو بے نقاب کریں گے۔ ہم عزادری پہ کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬