رسا نیوز ایجنسی سانگھڑ پاکستان کے ایس ایس پی سٹی عبدالسلام شیخ نے اپنے دفتر میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا: عاشورہ پر سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، 2200 سے زائد اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے ۔
انہوں نے بارہ مقامات کو حساس بتاتے ہوئے کہا: رینجرز اور پولیس کے مزید گیارہ سو اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی کے لئے طلب کئے گئے ہیں اور حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کی جائے گی
عبدالسلام شیخ نے یہ بتاتے ہوئے کہ ضلع بھر میں پولیس کے بائیس سو سے زائد اہلکار سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے اور بم ڈسپوزل اسکوارڈ کا عملہ جلوس کی گزر گاہوں کی مکمل اسکیننگ کریں گے اور جلوس کو ان گزر گاہوں سے گزارا جائے گا کہا :عاشورہ پر ضلع بھر میں پچانوے ماتمی جلوس اور تعزیہ کے گیارہ جلوس برآمد ہونگے جبکہ دو سو چوون مجالس کا انعقاد کیا جائے گا، جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں ۔
ایس ایس پی سانگھڑ نے یہ بتاتے ہوئے کہ محرم الحرام کے حوالے سے ضلع بھر میں بارہ مقامات حساس قرار دیئے گئے ہیں، جن میں حیدری امام بارگاہ سانگھڑ، حسینی امام بارگاہ، حیدر کرار کلوئی محلہ شہدادپور، مرکزی امام بارگاہ چانیہ پاڑہ ٹنڈو آدم، مرکزی امام بارگاہ، شہدادپور، پنجتنی امام بارگاہ کھپرو، جامعہ مسجد ٹنڈو آدم، جامع مسجد سانگھڑ، جامع مسجد کھپرہ، مکی مسجد سانگھڑ، سنہری مسجد سانگھڑ، دارالعلوم حسینیہ شہداد پور شامل ہیں کہا: یہاں اضافی نفری تعینات کی جائے گی، ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھنے کے لیے ضلع بھر میں کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں ۔