18 October 2015 - 12:07
News ID: 8574
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان :
رسا نیوز ایجنسی ـ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : ان حالات اور کٹھن دور میں عزاداروں، ماتمیوں اور نوحہ خوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ عزاداری کو اتحاد کے ساتھ احسن طریقے اور بہتر انداز سے محبت ووحدت کی فضاء میں منعقد کریں۔
قائد ملت جعفريہ پاکستان


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے عشرہ محرم الحرام کے آغاز پر عزاداروں کے نام اپنے پیغام میں کہا : جب وطن عزیز پاکستان معرض وجود میں آیا تو یہاں ہر مکتب اور مسلک کے پیروکار آزادی کی فضا میں اپنے اپنے طریقہ کار اور تعلیمات و عقائد کے مطابق محرم الحرام مناتے تھے ۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے بیان کیا : اس طرح عزاداری سیدالشہدا  کے فروغ کے ساتھ ساتھ اہل بیت (ع) رسول (ص) کے ساتھ محبت اور وابستگی میں اضافہ ہورہا تھا اور اتحاد بین المسلمین کا حسین انداز سے عملی اظہار ہورہا تھا یہ تمام صورت حال متعصب اور تنگ نظر انتہا پسند عناصر کے لیے ناقابل برداشت بن گئی اور انہوں نے اس ولائے اہل بیت اور حب حسین (ع)  پر مشتمل اس حسین کلچر کو ختم کرنے کے منصوبے بناکر ان پر عمل کرنے کا آغاز کیا جس کے تحت بعض شرپسند گروہوں کے ذریعہ فرقہ واریت، فرقہ وارانہ تشدد، ٹارگٹ کلنگ، خود کش بم دھماکے اور قتل و غارتگری کا بازار گرم کیا گیا۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے بیان کیا : عزاداری نہ صرف مذہبی و آئینی حق ہے بلکہ شہری آزادیوں کا مسئلہ ہے مگر خود ساختہ بہانوں کے ذریعہ عزاداری کو محدود کرنے کے لئے ماورائے آئین و قانون اقدامات کرکے مذہبی حقوق اور شہری آزادیوں کو سلب کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے بیان کیا : مجالس کے اجازت نامے کی غیر قانونی اور بلاجواز شرائط ، دورانیہ محدود کرنے ، بانیان مجالس ، مقررین اور عزاداروں کو نظر بند کرنا، ان پر پابندیاں عائد کرنا اور لاؤڈسپیکر کے استعمال پر بلاجواز پابندیاں، کنٹینرز کے ذریعہ حفاظت کے نام پر محدود کرنے اور سنگینوں کے سائے تلے خوف و ہراس کا تاثر پھیلانے جیسے اقدامات ریاست کو زیب نہیں دیتے کیونکہ ریاست نے تمام شہریوں کے مذہبی و شہری حقوق کے تحفظ کی ضمانت فراہم کررکھی ہے۔

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا : ان حالات اور کٹھن دور میں عزاداروں، ماتمیوں اور نوحہ خوانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ عزاداری کو اتحاد کے ساتھ احسن طریقے اور بہتر انداز سے محبت ووحدت کی فضاء میں منعقد کریں۔

حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے وضاحت کی : عزاداری سیدالشہداء (ع) آزادی سے منانے کے لیے متحد ہوکر بھرپور اور طاقتور آواز بلند کریں، اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرکے بنیادی حقوق سلب کرنے کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں،سیدالشہدا ء (ع)  حضرت امام حسین علیہ السلام کی سیرت، اقوال، فرامین اور خصائل سے سبق سیکھیں اور اپنی زندگیوں کو امام حسین (ع)  کے فرامین اور سیرت کے تحت بسر کریں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬