14 October 2015 - 16:27
News ID: 8560
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنماوں نے اس بات کی تاکید کرتے ہوئے کہ دشمن کی خام خیالی ہے کہ نمازیوں اور جلوس میں مشغول عزاداروں پر حملے کرکے انہیں دھمکایا جاسکتا ہے : راولپنڈی میں عزاداری کو محدود کرنے کی سازش کی گئی لیکن دنیا نے دیکھا کہ اربعین کے موقع پر راولپنڈی میں تاریخی جلوس نکالا گیا ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي حجت الاسلام اسد اقبال زيدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے پشاور میں عظمت شہداء و استقبال محرم الحرام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: عزاداری کا راستہ روکنے والے حسینی جذبے سے ناآشنا ہیں ۔


حجت الاسلام واحدی نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلام کا دوسرا نام تشیع ہے، کربلا والوں کے پیغام سے دلوں کو منور کرنے کا وقت آگیا ہے۔ محرم و صفر سے اسلام زندہ ہے۔ حسینی مشن نے اسلام کے پرچم کو بلند رکیا اور ہمارا مشن حسینی ہے کا: ہم حسینی مشن اور پیغام کو لیکر صدیوں سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ اس راستہ میں دشمن رکاوٹیں کھڑی کر رہا ہے۔ لیکن مشن حسینی اور حق کا راستہ نہ روک سکنے پر دشمن آج ہم پر حملہ آور ہے۔ دشمن کی خام خیالی ہے کہ نمازیوں اور جلوس میں مشغول عزاداروں پر حملے کرکے انہیں دھمکایا جاسکتا ہے۔


انہوں نے مزید کہا: راولپنڈی میں عزاداری کو محدود کرنے کی سازش کی گئی، لیکن دنیا نے دیکھا کہ اربعین کے موقع پر راولپنڈی میں تاریخی جلوس نکالا گیا۔


دوسری جانب شیعہ علماء کونسل کے صوبائی جنرل سکریٹری حجت الاسلام اسد اقبال زیدی نے عزاداری کے حوالے سے لاڑکانہ میں منعقد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا: تخریب کاری اور دہشگردی سے بچنے کے لئے محرم الحرام میں رات کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کی جائے ۔


انہوں نے نساسک اور ٹی ایم اوز عشرہ محرم الحرام میں عزاداری کے جلوسوں کے راستوں پر صفائی روشنی کا بندوبست کریں، عزاداروں کو سہولیات دے کر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جانے درخواست کی اور پنجاب حکومت کی جانب سے عزاداری کے جلوسوں کی پرمٹ اور لائسنس کے شرط کو عائد کرنے کی مذمت کی اور کہا: عزاداری امام حسین علیہ السلام ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے ، عزاداروں کو سہولیات دے کر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬