رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی مجمع تقریب بین مذاہب اسلامی کے جنرل سکریٹری آیت اللہ محسن اراکی نے ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں دئے گئے اعزازیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا : امت مسلمہ کو اقوام متحدہ اور دیگر عالمی طاقتوں کا محتاج نہیں ہونا چاہئے ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ مسلمان ممالک پر مشتمل ایک نمائندہ کمیٹی تشکیل دی جائے، جو عالم اسلام کے سلگتے مسائل کا حل پیش کرے کہا: امت مسلمہ کو اپنے مسائل کے خل کے لئے اقوام متحدہ، امریکہ ، برطانیہ اور دیگر عالمی طاقتوں کا محتاج نہیں ہونا چاہئے ۔
آیت اللہ اراکی ںے یہ کہتے ہوئے کہ معرفت، محبت اور اطاعت الہی کی بدولت حقیقی اسلامی معاشرہ کا قیام ممکن ہے ، ملی یکجہتی کونسل کی پاکستان میں کاوشوں کو لائق تحسین جانا اور کہا: پاکستان عالم اسلام کا نہایت اہم ملک ہے ، اتحاد امت کے لئے مجمع تقریب بین المذاہب، ملی یکجہتی کونسل کے ساتھ ملکر کام کرنے کے لئے تیار ہے ۔
انہوں نے مزید تاکید کی : آج کے پروگرام میں پیش کی جانے والی تجاویز کو اکٹھا کیا جائے تاکہ ان پر غور و خوض کیا جا سکے ۔
واضح رہے کہ اس پروگرام میں عالمی مجمع تقریب بین مذاہب اسلامی کے جنرل سکریٹری آیت اللہ محسن اراکی، حجت الاسلام سید علم الھدیٰ، حجت الاسلام اوحدی، مولوی نظیر احمد سلام ، حجت الاسلام سید جلالی، آقای عسکری دوست ، کلچرل قونصلر سفارت اسلامی جمہوری ایران شہاب الدین دارائی، ، قاسم مرادی، ڈپٹی کلچرل قونصلر سفارت اسلامی جمہوری اسلامی ایران، اسلام آباد شریک تھے ۔