‫‫کیٹیگری‬ :
07 October 2015 - 14:58
News ID: 8532
فونت
ڈاکٹر حسن روحانی:
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے گذشتہ روز ایک قومی سمینار سے خطاب میں کہا: سانحہ مِنیٰ سے متعلق تمام حقائق کو منظرعام پر لانا ضروری ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمين ڈاکٹر حسن روحاني


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمھوریہ ایران کے صدر مملکت حجت الاسلام و المسلمین ڈاکٹر حسن روحانی نے گذشتہ روز ایک قومی سمینار سے خطاب میں کہا: سانحہ مِنیٰ بہت ہی دردناک اور غم انگیز ہے ۔


انہوں نے سانحہ منیٰ سے متعلق آل سعود کی جواب دہی پر ایک بار پھر تاکید کی اور کہا: سانحہ مِنیٰ بہت ہی دردناک اور غم انگیز ہے ، حجاج کرام اپنی شہادت سے پہلے عرفات میں اپنے خدا سے راز و نیاز کرچکے تھے اور مشعرالحرام میں رات گزارنے کے بعد مِنیٰ پہنچے تھے جہاں ان کے لئے دردناک حالات پیدا کئے گئے اور ان کی شہادت واقع ہوگئی ۔


 صدر مملکت نے یہ کہتے ہوئے کہ سانحے کے آغاز اور اس کے آخر تک بدانتظامی اور بے تدبیری بہت سے سوالات کھڑے کرتی ہے کہا: سانحہ مِنیٰ سے متعلق سے تمام حقائق کو سامنے لانے کی ضرورت ہے ۔


انہوں نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ خوش قسمتی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ملکوں کے سربراہوں کی موجودگی میں ایرانی قوم کی فریاد مظلومیت دنیا والوں کے کانوں تک پہنچائی گئی کہا: سانحہ مِنیٰ میں بیس ملکوں کے حجاج کرام شہید اور زخمی ہوئے ہیں لیکن اس سلسلے میں سب زیادہ آواز اور احتجاج ایران نے کیا ہے اور اب بھی تمام حقائق سامنے لانے کا مطالبہ کرتا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬